صحت مند رہنے کی لیے وزن کم کرنا بہت ضروری ہے

In عوام کی آواز
January 02, 2021

آج کل ہر دوسرا انسان موٹاپے اور وزن بڑھنے سے بہت پریشان ہے اور اپنا وزن کم کرنے کے لیے ایسی ادویات لیتا ہے -جس سے کم سے کم عرصے میں کم ہو جاتاہے مگر وہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے گریز کرتاہے یہ بات یاد رکھے جتنی بھی ادویات کا استمعال کر لے وقتی تو وزن کم ہو جائے گا مگر پھر وقت کے ساتھ ساتھ آپ کا وزن دوبارہ بڑھنے لگ جائے گا

اور اگر آپ اپنا وزن جلد کم کرنا چاہتے ہیں تو ادویات کو چھوڑ کر ان ہدایات پر عمل کرنا شروع کر دے-سب سے پہلے باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز پڑے صبح نماز پڑھنے کے بعد روزانہ کم سے کم۴۵ منٹ کی سیر کرے -اس کے علاوہ چھوٹی موٹی ورزش بھی کرے -روزانہ کم سے کم دو لیٹر پانی پئیں پانی میں لیموں ڈال کر پئیں کیونکہ لیموں جسم میں سے اضافی چربی کو پگلا کر آپ کو سلم و سمارٹ بناتا ہے -آپ روزانہ کے کھانے کو تھوڑا کم کر دے متوازن غزائیں کھائیں-رات کے کھانے میں زیادہ سے زیادہ سلاد وغیرہ کا استمعال کریں تلی ہوئی اور روغن اشیاء سے پرہیز کریں -اپنی غذاء میں چینی کا استعمال کم سے کم کر دے دن میں ایک دفعہ میٹھا کھائے -بعض لوگ سارا دن میٹھی اشیاء کھاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ جاتا ہے اور وہ شوگر کے مریض بن جاتے ہیں اس لیے زیادہ میٹھا نہ کھائے زیادہ سے زیادہ ٢ چمچ سے زیادہ چینی نہ کھائے ِِ

یہاں آپ کو لیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا جائے گا -صبح سویرے پانی میں لیموں ملا کر پینے کے بہت فائدے ہیں یہ معدہ اور آنتوں کے لیے اکسیر ہے ِِنظام انہظام بہتر ہوتا ہے اور دل کی دھڑکن معتدل رہتی ہے اس کے علاوہ یہ سلوش یعنی محلول جگر کی بیماری کے لئے بے حد مفید ہے اس میں ترنجی یعنی لیموں کا تیزاب پایا جاتا ہے -جسے ہم سٹرک ایسڈ کہتے ہیں جو جسم میں تیزابیت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہےسٹرک ایسڈ طاقت کے اعتبار سے کمزور ہوتا ہے یہ اپنا کام مکمل کرکے انسانی پسینے کی صورت میں جسم سے خارج ہو جاتا ہے -وہ لوگ جو متوازن غذاء لیتے ہیں جیسے گوشت پنیر وغیرہ ان کے ہاضمے کے لئے لیموں پانی بہت ہی کارگر ہوتا ہے گرم پانی میں لیموں ملائیں اور پی جائیں اس سے آپ کی قوت مدافعت بڑھتی ہے اس مدفعات کی طاقت کو بڑھانے کے لئے وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ دماغ اور اعضاب کے لئے مفید ہے یہ محلول جلد کے لیے بھی مفید ہوتا ہے -رف اور کھردری جلد کو مفید ملائم بنانے کے لئے اس محلول کا استمعال بہترین ہے