کورلش عثمان قسط نمبر 13 اور 14 کے ٹریلر پر تبصرہ۔جیسا کے سب نے کورلش عثمان کا قسط نمبر 13 اردو سبٹائٹل میں دیکھ لیا ہوگا۔قسط نمبر 13 رشوت سے سردار خریدنے,جرگے,دھوکہ دہی,اور کئی نئے غداروں پر مشتمل تھا۔
عثمان سرداری کے بعد
عثمان نے سرداری حاصل کرتے ہی سب سے پہلے ان لوگوں سے حساب لیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا صحیح استعمال نہیں کیا۔اور ان کو برخاست کرکے یہ پیغام دیا جو اپنے کا صحیح طریقے سے انجام نہیں دے گا۔وہ اپنے آپ کو کسی عہدے کے قابل نہ سمجھے چاہے وہ کوئی بھی ہو۔اور ساتھ ہی بوران الپ کو اپنے تمام رازوں کے لیے ساتھ رکھ لیا جس کا مطلب بوران الپ کورلش عثمان کے آخر تک رہے گا۔
تاجر ادریس اور تاجر عبداللہ
تاجر ادریس کو اتنے قسطوں کے بعد اچانک غداری کا کردار دینے سے اس پر شک بہت دیر سے ہوگا.جبکہ تاجر عبداللہ کو عثمان نے جانچنے کے لیے اس سے کہا کہ اس پر منگولوں نے حملہ کیا تھا۔لیکن کیونکہ تاجر عبداللہ جو اصل میں پوپ کا آدمی ہے اس نے حقیقی تاجر عبداللہ سے تمام راز جان لیے تھے۔اس لیے عثمان نے کچھ حد تک اس پر اعتبار کرلیا لیکن عثمان اس پر شک جاری رکھے گا کیونکہ ذہین سردار کی ایک نشانی یہی ہے کہ کسی پر مکمل اعتبار نہ کرے۔
ہازال اور قسط نمبر 13
ہازال کے لیے یہ قسط ہر لحاظ سے بھاری پڑا۔چاہے آئیگل سے لڑائی ہو یا سرداری کی ہار یا پھر دندار سے مار۔بہرحال لگتا یہی ہے کہ ہازال کا انجام زہرہ کی طرح ہوگا اور اس کا کام آئیگل تمام کرے گی.اپنی ماں کو بدلہ لے کر۔
ایک قسط تین غدار اور سردار دندار
ایک قسط میں دو نئے غداروں اور ایک پہلے سے قبیلے میں موجود شخص کی غداری عثمان پر بھاری پڑے گی۔جبکہ دندار بھی ان کی صف میں شامل ہوکر اپنے مقاصد کے لیے عثمان سے پنگا لے گا۔
قسط نمبر 14 کا پہلا ٹریلر
ارطغرل کی وہ تمام راز جو بامسے کے پاس موجود ہیں ان تک تاجر عبداللہ یا پیٹروس اور ان کے آدمی پہنچ جائیں گے۔اور ان سپاہیوں کا کام تو بامسے تمام کردیگا شاید اسے کے بعد ان رازوں کو کہیں اور منتقل کردیا جائے۔ترگن خاتون عثمان سے شادی کی غرض سے بالا کو زہر دے گی اور عثمان کی نظروں سے گِر جائے گی۔جس کی وجہ عثمان ترگن سے نکاح نہیں کرے گی۔اور ممکن ہے اس کے بعد ترگن باپ کے ساتھ اپنے قبیلے چلا جائے۔