Skip to content
  • by

حاملہ خواتین اپنے آپ اور اپنے بچے کو وائرس سے کیسے بچائیں

جسطرح ہم سب کو معلوم ہے کہ آجکل ایک وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپییٹ میں لیا ہوا ہے۔جسکا نام کورونا وائرس ہے۔اس وائرس نے اس وقت بلا تفریق ہر عمر اور جنس کے فرد کو اپنا شکار بنایا ہوا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے بچاؤ کا واحد حل صرف اور صرف احتیاطی تدابیر ہی ہیں-جسے اپنا کر ہم اس وائرس سے بچ سکتے ہیں۔ ااس خطرناک صورتحال میں سب سے حساس او ر اہم معاملہ حاملہ خواتین کے لیے ہے جن کے ساتھ ایک نہیں بلکہ دو زندگیاں جڑی ہوتی ہیں یعنی ایک اپنی اور ایک آنے والے بچے کی۔- تاہم حاملہ خواتین کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے میڈیکل کے شعبے سے کچھ اہم نکات بیان کی گئے ہیں جسے اپنا کار حامہ خواتین اپنی اور اپنے بچے کو وائرس سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

ماں بننے والی خواتین اور کرونا وائرس
مختلف سائنسدان جو کہ اس وائرس سے نجات پانے پار اپنا تحقیق کر رہے ہیں۔ان میں سے ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ حاملہ خواتین کے کورونا وائرس سے سنگین طور پر بیمار ہونے کا امکان موجود نہیں ہیں لیکن احتیاط پرہیز سے بہتر ہے اسلئے احطیاط کے طور پر حاملہ خواتین کو طبی لحاظ سے کمزور لوگوں کی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں-خاص طور پر ماسک کا استعمال ہر جگہ پر کریں۔ہر وقت ماسک پہنے۔اور ساتھ میں ماں بننے والی خواتین کو سماجی دوری اختیار کرنی چاہیے اور کسی ایسے فردسے ملنے جلنے پر مکمل طور پر گریز کرنا چاہیے جس میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں- یعنی تیز بخار یا فلو وغیرہ۔ اس کے علاوہ اگر خاتون26 ہفتوں یا اس سے زیادہ کی حاملہ ہے تو اسے مکمل طور پر احتیاطی تدابیر اپنانا چاہئے ئعنی سماجی دوری اختیار کرلینی چاہیے-

وائرس سے بچاؤ اور ماں بننے والی خواتین کے لیے چند بنیادی مشورے
وائرس کی وبا کے دوران حاملہ خواتین کے لیےانتہائی ضروری ہے کہ وہ چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں یعنی ماسک کا استعمال ضرور کریں- حمل کے دوران انسانی جسم میں خون کے لوتھڑے بننے سے بچاؤ کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ساتھ ہی ہلکی پلکی ورزش نھی کریں یعنی چہل قدمی بھی کرتی رہیں۔ڈاکٹرز حضرات کہتے ہیں کہ صحت مند حمل کے حوالے سے مدد کے لئے باقاعدگی سے ورزش ، صحت مند متوازن غذا اور فولک ایسڈ اور وٹامن ڈی کا استعمال ضرور کریں مگر اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے۔ اس کے علاان خواتین کو چاہیےجو حاملہ ہوں کہ وہ حمل کے دوران وقفے وقفے سے ڈاکٹر سے چیک اپ کرواتی رہیں .اس کے علاوہ دوران حمل کے اگر آپ کو اپنی صحت یا اپنے بچے کی صحت سے متعلق کوئی خدشہ محسوس ہوں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

وائرس کی علامات
اس خطراک وائرس کی اہم علامات میں تیز بخار، مستقل کھانسی یا سوںگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس سے محرومی شامل ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا زیادہ تر افراد میں ان علامات میں سے کم از کم ایک علامت تو لازمی ظاہر ہوتی ہے۔اگر آپ کہ ہاں بھی کسی فرد میں ان علامات میں کوئی ایک ہے تو ان سے سماجی دوری اختیار کی جائے۔اگر حاملہ خاتون میں یہ علامات ظاہر ہوں تو اسے چاہیے سب سے پہلے اپنے ڈاکٹر کو آگاۃکرے- اگر حاملہ خواتین میں یہ انفیکشن شدت سے ظاہر ہورہا ہو تو انہیں خصوصی نگہداشت کی ضرورت بھی ہوسکتی ہے لیکن اس بات کا فیصلہ خود ڈاکٹر حضرات کرتے ہیں۔لہذٰا اپنے اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور مل کر عزم کرے کہ اس وائرس سے نجات پائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *