نمبر1=اگر گوشت کو جلدی گلانا ھو تو اس میں تھوڑی مقدار میں ادرک پیس کر ڈال دیں تو گوشت دی گل جائے
نمبر2= چاندی کے برتنوں کی حفاظت کےلیے برتنوں کو اخبار کی بجاے خالی کاغز میں لپیٹ کر رکھیں تاکہ ان کی چمک برقرار رہے
نمبر3= چاندی کے زیورات میں اگر چونے کے چاک کا ٹکڑا رکھ دیا جائے تو زیور کالا نہیں ھو گا
نمبر4= اگر ٹماٹر کو آگ پر معمولی سا گرم کر لیں تو آسانی سے ٹماٹر کا چھلکا اتارا جا سکتا ہے
نمبر5=فرنیچر سے داغ اتارنے کے لیے سگر سرکے میں کپڑے کو ڈبو کر فرنیچر کو صاف کریں تو فرنیچر سے داغ اتر جائیں گے اور فرنیچر نیا نظر آئے گا
نمبر6=نمک سے دانتوں کو صاف کیا جا سکتا ہے
نمبر7=ادرک کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لیے اگر زمین میں دبا دیا جائے تو ادرک زیادہ دیر تک تازہ رہے گی
نمبر8=چاولوں کو ابالتے ھوئے لیموں نچوڑ دینے سے چاول الگ الگ رہتے ہیں اور لمبے ھو جاتے ھیں
نمبر 9=کپڑوں سے بال پن کی سیاہی کے نشان دور کرنے کے لیے داغ والی جگہ پر ہلکا سا ہیر سپرے کرنے کے کچھ وقت بعد کپڑے کو دھویں تو بال پن کے نشان دور ھو جائیں گے