Skip to content

روزی کمانے کا دلچسپ اور آسان طریقہ

روزی کمانے کا دلچسپ اور آسان طریقہ
آج کل اس دنیا میں خاص طور پاکستان میں سب پریشان ہیں۔اس کی وجہ صرف ایک ہی ہے وہ یہ کہ پاکستان ہر دوسرا بندہ بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہے۔اور آج مجھے بڑے دکھ سے یہ بات کہنا پڑ رہی ہے کہ اس کے پیچھے ہماری حکومت کا اتنا ہاتھ نہیں ہے جتنا کہ خود نوجوان کا ہاتھ ہے۔پاکستان میں ہر نوجوان چاہتا ہے کہ اسے کوئی آفس میں جاب مل جائے اور وہ آرام سے زندگی گزار سکے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں خوشحالی آئے تو ہمیں ایسے کام کرنا ہوں گے جنہیں ہم بہت ہی چھوٹے کام تصور کر رہے ہوتے ہیں۔

لیکن اس بات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا کہ اپنا بزنس نوکری سے لاکھوں گنا بہتر ہے۔ٓآج میں آپ لوگوں کو وہ کام بتاؤں گا جو میں خود کر رہا ہوں ایسا کام جس کو دیکھ کے یا جس کام کے بارے میں سن کے کوئی بھی اس میں پوشیدہ منافع نہیں جان سکتا۔بندے کو اس کام کی اہمیت اس وقت ہی پتا چلتی ہے جب وہ بندہ خود اپنے ہاتھ سے وہ کام کر رہا ہوتو میں آج آپ لوگوں کو جو کام بتانے جا رہا ہوں وہ ہے دیسی مرغیوں کا کام جی ہاں آپ لوگوں نے ٹھیک سنا میں دیسی مرغیوں کی ہی بات کر رہا ہوں میں نے یہ کام دو سال پہلے ہی شروع کیا تھا اور میں نے یہ کام پچاس مرغیوں سے شروع کیا تھالیکن اس وقت میرے پاس پانچ سو مرغی ہے اور میں نے ان دو سالوں میں انڈے بیچنے کا کام کیا۔اور میں اس وقت بھی یہ کام کر رہا ہوں اس وقت میرے پاس پانچ سو مرغی ہے وہ روزانہ تین سو یا اس سے زیادہ بھی انڈے دے دیتی ہے اور دیسی انڈہ گاؤں میں اٹھارہ سے بیس روپے آرام سے جاتا ہے شہر میں دیسی انڈہ بیس سے پیچس روپے آرام سے سیل ہوجاتا ہے آپ اب خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیسے میں ایک دن میں پانچ سے چھ ہزار کما رہا ہوں جس میں ففٹی پرسنٹ پرافٹ ہوتا ہے

مرغیوں کا سب سے بڑا خرچہ اس وقت آتا ہے جب ہم شروع میں سٹارٹ لیتے ہیں یعنی اگر آپ چھوٹا چوزہ لیتے ہیں تو اگر آپ انڈوں کے کام سے شروع کرنا چاہتے ہیں تو جب تک آپ کا چوزہ بڑا نہیں ہو جاتا اس وقت تک آپ کو اس مرغی پر آنے والا خرچ اٹھانا ہوگا اس کے بعد ہی آپ کی کمائی شروع ہو گی۔ایسا کرنے سے بھی فائدہ ہے لیکن اس سے زیادہ فائدہ بھی ہم لے سکتے ہیں اگر ہم فری رینج فارمنگ کریں -جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دیسی مرغی گھاس کیڑے مکوڑے بھی کھا لیتی ہے اگر ہم انڈہ دینے سے پہلے مرغی کو زمین کے گرد باڑ لگا کے کھلا اپنے گھاس یعنی لوسن،برسین اور کوئی دوسری فصل میں چھوڑ دیں تو انڈہ دینے سے پہلے والے خرچ سے آسانی سے بچا جا سکتا ہے اور میں اسی سال ہی اسی چیز پر کام کر رہا ہوں۔میں اپنے دو سال کے تجربے سے یہ بات بڑی آسانی سے کہ سکتا ہوں کہ یہ میری سکیم سو فیصد کام کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *