جنت کی سب سے بڑی نعمت

In اسلام
December 31, 2020

جنت انبیاء کا مسکن ہے جنت صحابہ کا مقام ہے جنت اولیاء کا آشیاں ہے جنت صلحاء کا گھر ہےجنت میں نہ کوئی تکلیف ہوگی نہ زوال کا اندیشہ ہوگا نہ بیماری ہوگی نہ بڑھاپا ہوگا نہ موت ہوگی نہ باد سموم کی تپش ہوگی نہ باد سر سر کے تھپیڑے ہوں گے نہ آ ندهياں ہوں گی نہ طوفاں ہوں گے بس عیش ہی عیش ہوگی آرام ہی آرام ہوگا۔

حقیقی خوشی آخرت کی خوشی ہے دنیا کی ہر چیز کو موت آنی ہے ایک روز سب کچھ ختم ہو جانا ہے جہاں شادیاں خوشیاں ہوتی ہیں وہاں آج نوحہ ماتم کی آوازیں اٹھتی ہیں جو آسمان پر اڑتے وہ زمین کے نیچے نظر آتے ہیں۔لیکن جنت میں ایسا نہیں ہوگا وہاں ایسی نعمتیں ہونگی جن کا دنیا میں رهتے ہوا صیح تصور بھی نہیں ہو سکتا وہاں پاکیزہ اور صاف ستھرے مکان ہوں گے۔،وہاں تخت ہوں گے جہاں اہل جنت اپنی بیویوں کے ساتھ بیٹھے ہوں گے اہل جنت ایسے بالا خانوں میں ہونگے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی شراب دودھ اور شہد کی نہریں بہ رہی ہوں گی۔جنت میں ہر جناب سلام سلام کی آوازیں آئیں گی فرشتے بھی جنت والوں کو سلام سلام کہیں گے-یوں تو جنت میں ہر ایسی نعمت ہوگی کے دنیا کی کوئی نعمت اسکا مقابلہ نہیں کر سکتی ایسی نہ حور غلام اسکا مقابلہ کر سکیں گے نا دودھ اور شہد کی نہریں اسکا مقابلہ کر سکیں گے۔ناماكولات اور فواکہ اسکا مقابلہ کر سکیں گے اور وہ نعمت ہوگی اللّه کی رضا مندی کی نعمت۔

اللّه کی طرف سے رضا مندی سب سے بڑی چیز ہے جب اللّه تعالٰی خود فرمائیں گے کہ میں تم سے راضی ہوں تو وہ لمحہ مومنوں کے لیے حسین ترین لمحہ ہوگا۔جنت میں جانے کے بعد یہ وسوسہ اور خیال ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا کے اللّه ناراض ہو جائے گا اس روز اللّه اپنے بندوں کو اپنی رضا کی لازوال دولت عطا فرمائیں گے اور کبھی ناراض نہیں ہوگااس کے بعد اہل جنت کو مقام قرب حاصل ہوگا اور وہ جنت کی سب سے بڑھی نعمت سے سرفراز ہوں گے یعنی وو اللّه کی تجلی کا نظارہ کریں گے اللّه سے دعا ہے وہ محض اپنے فضل سے ہمیں بھی یہ عظیم دن نصیب فرمائے اور ہمیں اپنے فضل کرم سے ہمکنار کرے آمین۔

تحریر:: ملک جوہر

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram