Skip to content

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟

آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی نے انسان کا کام بہت آسان کردیا ہے اب کاروبار کرنا اور پیسہ کمانا بہت آسان ہےلیکن اسکے لئے آپ کے پاس ڈیجیٹل ہنرہونا بہت ضروری ہےجسے استعمال کرتے ہوئے آپ گھر بیٹھ کر کاروبار کرسکتے ہیں اور اپنے لئے ایک اچھی آمدنی بناسکتے ہیں۔ اس موضوع کو پڑھنے کے بعد ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالہ سےآپ کے علم میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو آن لائن،ویب ، انٹرنیٹ مارکیٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔ڈیجیٹل ڈیوائسس جیسے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی مدد سے جو کاروبار یا مارکیٹنگ کی جاتی ہے اسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہا جاتا ہے۔اس میں ہم اپنے پروڈکٹس کو اپنی ویب سائٹ یا پھر سوشل میڈیا کے ذریعے بیچ سکتے ہیں۔ بہت سی بڑی ای کامرس ویب سائٹس مثلا دراز، ایمازون، فلپ کارٹ، علی بابا اپنی ویب سائٹ پر سیل کرکے آمدنی کماتے ہیں۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اقسام

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی بہت سی اقسام ہیں جن میں سے آپکو میں چند مشہور اقسام بتا ؤں گا:۔

نمبر1َ۔ سرچ انجن آپٹیمائیزیشن
نمبر 2۔ سرچ انجن مارکیٹنگ
نمبر3۔ افیلئیٹ مارکیٹنگ
نمبر4۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ
نمبر5۔ ایمیل مارکیٹنگ

مجھے امید ہے آپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالہ سے کافی آگاہی حاصل ہوئی ہوگی۔ آپ بھی اس جدید دور میں انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ھیں۔

4 thoughts on “ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *