Skip to content

آن لائن ارننگ کے انتہائی آسان طریقے ۔۔۔اب آپ بھی پیسے کمائیں

آن لائن ارننگ کے انتہائی آسان طریقے ۔۔۔اب آپ بھی پیسے کمائیں

آج کل کے دور میں پیسہ کمانا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ کیونکہ پیسے کے بغیر انسان کی مالی حیثیت  کچھ نہیں رہتی .  پیسے کی بدولت انسان کی مالی حیثیت کے ساتھ ساتھ اس کے اسٹیٹس اور مقام کا اندازہ لگایا جاتا ہے.  آج کل کا دور ایک پریکٹیکل دور ہے اس دور کا ہر انسان چاہے وہ کسی بھی مذہب ،ذات اور قبیلے سے تعلق رکھتا ہو ، زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا چاہتا ہے اور جیسا کہ آج کل ایک بیماری پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بے شمار لوگ اپنے گھروں میں قید ہوگئے ہیں اس لیے میں ان کے لیے کچھ ایسے ذرائع آمدنی لے کے آیا ہوں جس کی مدد سے وہ گھر بیٹھ کے پیسے کما سکتے ہیں اور اپنی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں.

ذیل میں چند اہم طریقہ آن لائن ارننگ کے بیان کئے گئے ہیں

نمبر ایک۔ یوٹیوب چینل:  ہم یوٹیوب کو  زیادہ تر ویڈیوز دیکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں یہ کوئی کوئی جانتا ہے آپ ویڈیو بنا کر یو ٹیوب پر اپلوڈ کر دیں اس طرح آپ کو  کو آن لائن ارننگ شروع ہو جائے گی۔

نمبر دو۔آرٹیکل رائٹنگ: ایسے افراد جو اردو، انگریزی یا کسی اور زبان میں مہارت رکھتے ہیں اور لکھنا جانتے ہیں یا جن کو لکھنا پسند ہے وہ آرٹیکل رائٹنگ کا کام شروع کر سکتے ہیں ۔اس طرح بہت سے لوگ گھر بیٹھ کر اچھی  آن لائن ارننگ کر رہے ہیں.

نمبر تین۔ ایپلیکیشن سافٹ ویئر بنانا : آج کل سب کے پاس اینڈرائیڈ فون ہوتے ہیں جن میں مختلف قسم کے اپلیکیشن سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہیں اسی طرح کسی اچھے مضمون  کو لے کے ایپلیکیشن سافٹ ویئر بنایا جائے اور اس سافٹوئیر کو گوگل پلے سٹور پر اپلوڈ کردیا جائے جتنے لوگ آپ کی اس ایپ کو  کو انسٹال کریں گے اتنا ہی آپ کو منافع ہوگا۔

نمبر چار۔ ایفیلیٹ مارکیٹنگ: اس مارکیٹ میں آپ ایک جگہ سے چیز اٹھا کر دوسری جگہ پہ کسی کو وہ چیز اپنا منافع رکھ کر  آن لائن بیچ دیتے ہیں۔ جتنا منافع آپ رکھتے ہیں وہ آپ کی کمیشن کہلاتا ہے اس طرح آپ آن لائن ارننگ کرنے ہیں۔

نمبر 5۔ ویب سائٹ ڈیزائن کرنا:  سرچ انجن میں لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں ویب سائٹ پائی جاتی ہیں۔  ویب سائٹ ڈیزائن کر کے اس کو کسی بھی سرچ انجن پر ایکٹیویٹ کرنے سے یا کسی دوسرے یوزر کو بیچ دینے سے آپ آن لائن ارننگ کر سکتے ہیں۔

نمبر 6۔ تصویروں کو بیچنا:  کسی پروفیشنل کیمرہ کی مدد سے مختلف مناظر کی تصویریں بنانا اور ان کو ویب سائٹ کے ذریعے بیچ دینا آن لائن ارننگ کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے آپ کسی بھی طرح کی تصویر بنا سکتے ہیں جیسے کہ قدرتی مناظر پرندے جانور چھوٹے بچوں کی خوبصورت تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔  اس کے علاوہ اگر آپ سیر و تفریح کرنے کے شوقین ہیں تو یہ  کام آپ کے لیے بہت مفید ہے۔

امید کرتا ہوں میرے بتائے ہوئے تمام طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ آپ کے لیے مفید ہو گا۔

2 thoughts on “آن لائن ارننگ کے انتہائی آسان طریقے ۔۔۔اب آپ بھی پیسے کمائیں”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *