موبائل فون ، ہمارے سماجی فاصلے اور رابطے

In BUSINESS
January 04, 2021
موبائل فون ، ہمارے سماجی فاصلے اور رابطے
موبائل فون ، ہمارے سماجی فاصلے اور رابطے

موبائل فون ، ہمارے سماجی فاصلے اور رابطے

اسی موبائل کی وجہ سے والدین کی اپنے بچوں سے دوری بڑھ رہی ہے وجہ موبائل نہیں دیکھا جائے تو موبائل فون کی زیادتی ہے یہ ہماری لائف میں بہت زیادہ دخل انداز ہو گیا ہے اس کو متوازی سے چلانا چاہیے جیسے ہر کام کے لیے ایک ٹائم ٹیبل بنایا جاتا ہے اسی طرح اس کے لئے بھی ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے کہ اس وقت میں موبائل استعمال کرنا ہے اور اس طریقے سے کرنا ہے موبائل بہت فائدہ دے سکتا ہے۔

موبائل فون کی وجہ سے لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا بہت کم کر دیا ہے کیوں کہ ایک دوسرے کے گھر جانا تھوڑا وقت طلب اور مشکل کام ہے اس کے مقابلے میں کسی کی خیر خیریت پوچھنے کے لئے ہم موبائل سے ایک نمبر ڈائل کر کے بس سب معلوم کر سکتے ہیں جہاں یہ انسان کے لئے آسانی ہے وہیں یہ انسانی کے بہت فطرت کے بہت خلاف ہیں کیوں کے اس کی وجہ سے جو گھر میں مہمان آنے کی خوشی ہوتی تھی وہ اب کم ہوگئی ہے لوگوں کا رجحان ایک دوسرے کے گھروں میں جانا کم ہو گیا ہے۔

ایک دوسرے کی مہمان نوازی کر کے جو خوشی حاصل ہوتی تھی جس سے رشتے مضبوط ہوتے تھے وہ سب اب اس کے استعمال میں توازن نہ ہونے کی وجہ سے بہت کم پڑ گئے تو یہ کہنا بجا ہوگا کہ موبائل فون کی زیادتی کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے بہت دور جا رہے ہیں۔شکریہ