پانی کا کوئی نعم البدل نہیں

In عوام کی آواز
January 04, 2021

پانی:
اللہ پاک نے روزاول سے انسان کو بے شمار نعمتیں عطا کی ھیں جن کو شمار کرنا انسان کے بس کی بات نہیں۔ پانی خدا کی عظیم نعمتوں میں سے ایک ھ. جو خالق کائنات نے اپنی مخلوق کو عطا کیں ھیں۔ پانی کے بغیر زندگی کا کوئ وجود نہیں۔ انسان کچھ کھائے پیے بغیر تو کئ دن تک زندہ رہ سکتا ھے مگر پانی کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔ اگر انسانی جسم کے تین حصے کیے جائیں تو اس می سے دو تہائی حصہ پانی پر مشتمل ھے۔
پانی کا کیمیائی فارمولا :
پانی ایک ایسا لفظ ھے جو کسی کے لیے انجان نہیں اور ہمہ وقت ھر کسی کی زبان پر رہتا ھے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح بنتا ہے۔ پانی دو گیسوں کا مجموعہ ھے۔ ایک ہائیڈروجن اور دوسری آکسیجن۔ ہائیڈروجن کے دو ایٹم اور آکسیجن کا ایک ایٹم مل کر پانی کا ایک مالیکیول بناتے ھیں۔ اس طرح پانی کا کیمیائی فارمولا ایچٹواو بنتا ھے۔
پانی کی کیمیائی حالتیں:
پانی کیمیائی طور پر تین حالتوں میں پایا جاتا ھے
ٹھوس : برف
مائع: پانی
گیس: بھاپ
پانی کی مقدارپینے کے لیے:
ھمارے جسم کو کتنی مقدار می پانی چاہیے اس کی کوئی خاص حد مقرر نہیں ھے۔ ھر انسان کو مختلف مقدار میں پانی کی ضرورت ھوتی ھے کیونکہ ھر انسان جسم سے مختلف مقدار میں پانی خارج کرتا ھے۔
پانی کی مقدار خوراک کے ہضم ھونے، جسم میں غذا کی مکمل ترسیل، جسمانی سرگرمیوں اور جسم سے پیشاب اور پیسنے کی صورت میں خارج ھونے والے پانی پر منحصر ھے۔
پانی کی فوائد:
1-پانی انسانی جسم کو چاق و چوبند رکھتا ھے۔
2۔ پانی زندہ رہنے کے لیے نہایت ضروری ھے۔
3- پانی خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ھے۔
4-دماغ کو صحیح طرح سے کام کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ھوتی ھے۔
5-پانی انسانی جسم کا درجہ حرارت درست رکھنےمیں مدد دیتا ھے۔
6-پانی جوڑوں کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔
7-پانی خون کو گردش کرنے میں مدد دیتا ھے۔
8- پانی جسم سے فالتو مادوں کے اخراج میں اھم کردار ادا کرتاھے۔
9- پانی گردوں کو صاف رکھتا ھے۔
:پانی کے نقصانات
کسی بھی چیز سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس کو میانہ روی سے استعمال کرنا چاہیے جبکہ اسی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہو سکتی ھے۔ اسی طرح اللہ پاک کی عطاکردہ نعمت پانی کا فائدہ بھی تب ہی حاصل ھو گا۔ اگر اس کو اعتدال سے استعمال کیا جائے جبکہ اس کے کثیر استعمال سے بہت سے نقصانات ھو سکتے ھیں۔ جن میں سے چند ایک ذیل میں ھیں۔
1-پانی کے کثیر استعمال سے پانی کی قلت ھورہی ھے جسکی وجہ سے مستقبل میں لوگوں کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ھے
2- جسم کی ضرورت سے زیادہ مقدار میں پانی پینے سے فاضل مادوں کے اخراج کے ساتھ ساتھ ضروری نمکیات بھی خارج ھو جاتے ھیں۔
3-پانی کی کثرت سے فصلیں تباہ ہو جاتی ھیں۔