اسلام وعلیکم قارئین امید ہے آپ خیروعافیت سے ہوں گے،ایک حسین و جمیل ،عیاش اور فضول خرچ نوجوان ایک گاوں میں رہتا تھا اسے ایک لڑکی پسند آ گئی جو حسین و جمیل اور انتہائی نیک تھی کافی کوشش کے بعد اس نوجوان کا رشتہ اس لڑکی سے طے پا گیا اور شادی ہو گئی ۔
شادی کی پہلی رات دولہا ایک تھال میں بہت سے لذیذ کھانے ،پھل اور میوہ جات لے کر کمرے میں داخل ہوا ان کھانوں سے بہت پیاری خوشبو آ رہی تھی دولہا بولا:آو مل کر کھانا کھائیں دلہن کہنے لگی ابھی تیرے والدین نے کھانا نہیں کھایا ان کو بلا لیں مل کر کھانا کھائیں گے دولہا کہنے لگا وہ سو گئے ہوں گے انہیں سونے دو ہم کھاتے ہیں ۔بیوی اصرار کرتی رہی کہ انہیں بلاو مگر شوہر بھی بضد رہا جب اس نیک دلہن نے اپنے خاوند کا رویہ دیکھا تو اسی وقت طلاق کا مطالبہ کر دیا ااس کے مطالبے پر شوہر بہت حیران ہوا اور اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر دلہن نے ایک نہ مانی اور معاملہ طلاق تک جا پہنچا ۔دونوں الگ ہو گئے پھردونوں نے دوسریاں شادیاں کر لیں ۔ان کی شادیوں کو ۳۰سال گزر گئے عورت کے بیٹے بہت محبت کرنے والے اور ماں کا خیال رکھنے والے تھے عورت بہت خوشحال اور آسان زندگی گزار رہی تھی اس نے سوچا کہ حج کرنا چاہیے وہ حج کے لئے روانہ ہوئے دوران سفر بیٹے اس کے ساتھ ملکہ کی طرح پیش آ رہے تھے پاءوں زمین پر لگنے نہ دیتے تھے ان کا سفر صحرائی تھا دوران سفر ان کی نظر سے ایک ایسا آدمی گزرا جو بہت خستہ حال تھا ،اس کے کپڑے پھٹے پرانے تھے ایسے لگ رہا تھا جیسے کئی دنوں سے بھوکا ہو ،اس کے بال بکھرے ہوئے تھے کپڑے پرانے تھے ،اس عورت نے بیٹوں کو بھیجا جاو اس مسافر کو اٹھاو ہاتھ منہ دھلا کر ،کھانا کھلاو ،پانی پلاو چنانچہ بیٹوں نے ایسا ہی کیا ۔عورت کی جب اس پر نظر پڑی تو اسے پتا چل گیا کہ اس کا پہلا شوہر یہ ہی تھا۔
عورت اسے کہنے لگی وقت نے تمہارے ساتھ کیا کر دیا ہے؟وہ جواب میں کہنے لگا میری اولاد نے میری کوئی خدمت نہیں کی ،عورت بولی کیوں کرتے تیری خدمت تو نے ہی والدین کے ساتھ کونسا اچھا سلوک کیا تھا مجھے اسی دن پتا چل گیا تھا کہ تم والدین کے ساتھ کیا کرتے ہو اسی وجہ سے میں تم سے علیحدہ ہو گئی آج دیکھو تم کہاں ہو اور میں کہاں ہوں والدین کے ساتھ برا سلوک اللہ تعالی کی نا فرمانی ہے اگر دنیا و آخرت کی کامیابی چاہتے ہو تو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کریں یہ ایسا عمل ہے جس کا بدلہ دنیا و آخرت میں ملنا ہے چاہے اچھا ہو برا۔۔
Sunday 6th October 2024 1:30 pm