Skip to content
  • by

تقدیر کے فیصلے

آج وہ بہت خوش تھا کیونکہ آج وہ دن تھا جس کا اس کو پانچ سال سے انتظار تھا۔کیونکہ آج اس کی شادی تھی وہ بھی اس سے جس سے وہ پیار کرتا ہے۔دوسری طرف بھی یہی صورت حال تھی کیونکہ دونوں بہت خوش تھے کہ آج وہ آخر اک دوسرے کے ہو رہے ہیں ہمیشہ کے لیئے لیکن انہیں کیا خبر تھی کہ تقدیر ان کے ساتھ کیا کرنے والی ہے۔

یہ کہانی میرے دوست کی ہے جس کو میں زاتی طور پر جانتا ہوں۔

وہ اک پرائویٹ جاب کرتا تھا اور جس سے وہ پیار کرتا تھا وہ کراچی کی رہنے والی تھی اور یہ راولپنڈی۔دونوں کی بات فیس بک سے شروع ہوئی تھی اور آہستہ دونوں میں پیار ہوتا گیا اور پھر اک وقت آیا کہ دونوں کی شادی کے دن پکے ہو گئے۔جس دن ان دونوں کی شادی تھی وہ دونوں بہت خوش تھے لیکن ان کی یہ خوشی بس کچھ دن کی ہی تھی کیونکہ تقدیر میں کچھ اور ہی لکھا ہوا تھا اور تقدیر کا کس کو پتہ ہوتا ہے۔

جہاں تقدیر نے دونوں کو ملایا تھا وہی تقدیر نے دونوں کو جدا بھی کر دیا لیکن کسی کی جدائی ایسی نہ ہو جیسے میرے دوست کے ساتھ ہوا۔ہوا کچھ یوں کہ شادی کے تین مہینے بعد ہی اچانک سے میرے دوست کی بیوی کو اچانک سے سر درد ہوا اور وہ بے ہوش ہو گئی میرا دوست اس کو ہسپتال لے کر گیا تو پتہ چلا کہ بھابھی کو کینسر ہے اور وہ بھی لاسٹ اسٹیج پر۔یہ سن کر تو میرے دوست کے پاؤں کے نیچے سے زمین ہی نکل گئی ہو جیسے۔
اس نے اپنا سب کچھ بیچ دیا لیکن پھر بھی اس کی بیوی نہیں بچ سکی اور میرا دوست اس صدمے کو برداشت نہ کر سکا اور اپنا زہنی توازن کھو دیا۔

آج میرا دوست بھی اس دنیا میں نہیں ہے۔
اللہ ان دونوں کو جنت میں جگہ دے۔ امین۔۔

آج ان دونوں کو گزرے سال ہونے والا ہے لیکن میں آج بھی اپنے دوست کو یاد کرتا ہوں تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔

کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ تقدیر بھی کیسے کھیل کھیلتی ہے۔
دونوں نے مل کر جینے کے سپنے دیکھے ہوں گے۔
موت نے دونوں کو جدا کر دیا لیکن تقدیر نے دونوں کو پھر سے ملا دیا۔

اللہ ان دونوں پر اپنی رحمت اور مغفرت کا نزول کرے۔امین۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *