Skip to content

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی ٹیم شدید مشکلات سے دو چار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور پاکستانی ٹیم شدید مشکلات سے دو چار ہے پہلے پاکستان کی بالنگ مکمل طور ناکام رہی پھر جب بیٹنگ کی باری آئی تو اس میں بھی پاکستانی ٹیم مکمل طور پر ناکام دکھائی دی.

نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے سب زیادہ اسکور کیا فہیم اشرف نے 134 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 142 گیندوں پر 71 رنز اسکور کیے نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمیسن نے 35 رنز کے عیوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ویگنر نے 50 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 192 رنز کی برتری حاصل ہے۔ میچ کا اسکور کارڈ کچھ اس طرح ہے نیوزی لینڈ431 آل آؤٹ اور پاکستان 239 آل آؤٹ۔ میچ پر نظر ڈالی جائے تو نیوزی لینڈ کی کی اس میچ میں پوزیشن مستحکم ہے۔ اور پاکستان کے لیے یہ میچ بچانا تقریباً نا ممکن لگ رہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 192 رنز کی برتری حاصل ہے، اور اس میچ میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم ہے۔ مگر پاکستان کے پاس اچھا بالنگ اٹیک موجود ہے جو کسی بھی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کل چوتھے دن کے آغاز پر نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *