کورنا کی وجہ سےگھرپےبیٹھ بیٹھ کےاکثرلوگوں کا وزن بہت بڑھ گیا ہے ۔۔۔اور وہ اس کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ۔۔۔آج میں آپ کو وزن کو تیزی سے کم کرنے کے تین قدرتی طریقے بتادوں گی۔۔۔
پہلاطریقہ۔۔۔
رات کو ایک گلاس پانی میں دار چینی کاایک ٹکڑا ڈال دیں ۔۔۔اور اس کو اوپر سے ڈھک کر رکھ دیں۔۔۔صبح تک اس کا رنگ بدل جاے گا۔۔۔گہرا خاکی ہو جاے گا۔۔۔اس پانی کو آپ نے ناشتہ سے پندرہ منٹ پہلے پی لینا ہے ۔۔۔یہ شربت وزن کم کرنے میں بہت مدد دےگا۔۔۔
دوسراطریقہ۔۔۔
تخم بلنگ لےلیں۔۔۔اور اس کو پیش کے اس کا پاؤڈر بنا لیں۔۔۔دوپہر میں ایک گلاس پانی میں ایک چمچ تخم بلنگا کا پاؤڈر ڈالیں اور پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔۔۔پھر دوپہر کے کھانے سے پندرہ منٹ پہلے پی لیں۔۔۔یہ آپ کی بھوک کو بھی کم کرے گا اور وزن کو تیزی سے کم کرنے میں بہت مدد دے گا۔۔۔
تیسرا طریقہ ۔۔۔
رات کو سونے سے پہلے ایک برتن میں ڈیڑھ گلاس پانی ڈالیں ۔۔۔اس میں آدھا چمچ زیرا کا آدھا چمچ سونف کا اور آدھا چمچ اجوائن کا ڈالیں ۔۔۔اب اس کو اس وقت تک پکا ئیں کے ڈیڑھ گلاس میں سے ایک گلاس رہ جائے ۔۔۔پھر اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں ۔۔۔جب ٹھنڈا ہو جائے تو چھان کر پی لیں۔۔۔یہ شربت آپ نے دن میں جو بھی کھایا ہو گا اس کو ہضم کرنے میں مدد دے گا ۔۔۔اور وزن کو کم کرنے میں بھی بہت مدد دے گا ۔۔۔