عورت پر غسل کن چیزوں سے واجب ہو تا ہے؟

In اسلام
July 07, 2021
عورت پر غسل کن چیزوں سے واجب ہو تا ہے؟

عورت پر غسل کن چیزوں سے واجب ہو تا ہے؟

کچھ باتیں اور سوال ایسے ہوتے ہیں جنہیں اپنےو الدین یا عزیز و اقارب سے پوچھنے میں انسان شرم محسوس کر تا ہے- لیکن دین کی بات پوچھنے یا بتانے میں کوئی حیا ءمحسوس نہیں کرنی چاہئیے- مرد حضرات اپنے سوالوں کے جوابات علماء کرام سے پوچھ لیتے ہیں لیکن خواتین کو اپنے مسائل کا حل جاننے کے لیے کافی دشوار ی کا سا منا کر نا پڑتا ہے- ہم اکثر ہی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کوئی بھی مسئلہ ہو، چاہے وہ عورتوں سے متعلق ہوں چاہے مردوں سے متعلق، برائے مہربانی اسے جاننے کی ضرور کوشش کیا کریں کیونکہ ان میں بہت سی باریکیاں چھپی ہوئی ہوتی ہیں۔

ایک سوال کافی دنوں سے با ر بار موصول ہو رہا تھا کہ عورتوں پر غسل کن صورتوں میں واجب ہوتا ہے؟ وہ کون سی وجو ہات ہیں جن کی بنا ء پر عورت پر غسل لازمی ہو جا تا ہے۔ اس سوال کا جواب ہم آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں-آئئیے اپنے موضوع کی طرف چلتے ہیں- سوال یہ ہے کہ عورت پر غسل کب واجب ہو تا ہے ؟ اس کا ایک تو جواب یہ ہے کہ عورت کو جب حیض ہوں یا ایام آ جا ئیں تو اس پر غسل واجب ہو جا تا ہے۔ دوسرا جب وہ اپنے خاوند کے ساتھ قربت کر ے تو بھلے وہ فارغ ہو یا نہیں دخول کر تے ہی مرد اور عورت دونو ں پر ہی غسل واجب ہو جا تا ہے۔ فرض ہو جاتا ہے

اکثر خواتین کو ایام آنا بند ہو جا تا ہے اور غسل کر کے پاک ہو جا ئیں تو اس کے بعد اگر شلوار پر خو ن کے داغ لگتے ہوں تو ایسی صورتحال میں بھی دوبارہ غسل کر نا فرض ہو جا تا ہے۔ اور اس کے علاوہ خاوند بیوی ساتھ سو رہے ہوں اور ایک دوسرے کے ساتھ جنسی لمس محسوس کر یں ایسی صو رت میں اگر کوئی رطوبت محسوس کر یں تو غسل کرنا فرض ہو گا- اس کے علاوہ اگر ر طوبت کسی بیماری کی وجہ سے ہو تو اس پر غسل واجب نہیں ہے- اگر خاوند بیوی چاہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ غسل کر سکتے ہیں لیکن دوران غسل ایک دوسرے سے جسمانی لذت لینا چائز نہیں ہوگا۔

ایسا کرنے سے دوبارہ رطوبت کا اخراج ہو گا اور غسل پورا نہیں ہوگا۔ تو ہم نے آج آپ کو تفصیل سے بتا دیا کہ کن کن صورتوں میں عورت پر غسل کر نا لازم ہو جاتا ہے- ہمیں اسلام کو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم نے اسلام کو نہ ہی کبھی جا نا اور نہ ہی کبھی سیکھنے کی کوشش کی- کہ ہمارا پاک دین اسلام ہمیں کیا بتا تا ہے؟ کیا سکھا تا ہے ؟کیا سمجھا تا ہے؟ تبھی ہم طرح طرح کی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں -ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اسلام کی طرف متوجہ ہوں-

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram
1 comments on “عورت پر غسل کن چیزوں سے واجب ہو تا ہے؟
Leave a Reply