لیجینڈری اداکار دلپ کمار انتقال کر گئے۔

In بریکنگ نیوز
July 08, 2021
لیجینڈری اداکار دلپ کمار انتقال کر گئے۔

نڈین فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور ایک دور میں انڈین فلم انڈسٹری کی شان سمجھے جانے والے “ٹریجیڈی کنگ ” کہلانے والے مشہور ادکار دِلیپ کمار انتقال کر گئے۔دِلیپ کمار نے پانچ دہایوں تک انڈین سنیما پر راج کیا۔

daleep

دِلپ کمار کی زندگی پر ایک نظر۔

ابتدائی زندگی

دِلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پشاور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔دِلپ کمار کا اصلی نام محمد یوسف خان تھا۔اُن کے والد لالا غلام سرور خان پھلوں کا کاروبار کرتے تھے۔اُنہوں نے ابتدائ تعلیم برنس اسکول سے حاصل کی۔

فلمی کیرئیر

دِلیپ کمار نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 1944 میں ایک فلم “جوار بھاتا” میں ایک چھوٹے سے رول سے کیا دِلپ کمار نے تقریباً 70 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ دِلیپ کمار اپنی بے مثال اداکاری سے جانے جاتے ہیں۔ وہ پہلے ایکٹر تھے جنہیں فلم فئیر ایوارڈ ملا تھا ۔پچاس کی دہائ میں وہ مہنگے ترین اداکاروں میں شمار کئے جاتے تھے۔دِلیپ کمار سب سے زیادہ ایواڈز حاصل کرنے کی وجہ سے گینیس بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کراچکے ہیں۔انکی فلم مغلِ اعظم کا شمار انڈیا کی چند بہترین فلموں میں ہوتا ہے۔اُن کی تاریخی فلم مغلِ اعظم سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم ہے 2016 تک اس فلم نے تقریباً 2000 کروڑ(انڈین روپیہ) کا بزنس کیا۔

ذاتی زندگی

فلم ترانہ کی شوٹنگ کے دوران دِلپ کمار فلم سٹار مدھوبالہ کی محبت میں گرفتار ہو گئے مگر سات سال ساتھ رہنے کے باوجود بھی دونوں کی شادی نہ ہوئی۔دلیپ کمار نے 1966 میں خود سے 22 سال چھوٹی سائرہ بانو سے شادی کی۔دلیپ کمار اپنی عمدہ اداکاری کی بناء پر ” ٹریجیڈی کنگ بھی کہلاتے ہیں۔

انکی کامیاب ترین فلموں میں جگنو، نیا دور، آن، آزاد، کرانتی، مغلِ اعظم،کوہِنور، گوپی، انداز، سوداگر، فوٹپاتھ، دل دیا درد لیا،امر، مزدور، داغ،شہید، اآرزو، میلہ ، ترانہ شامل ہیں۔

دِلپ کمارکو اپنی فلمی زندگی میں 8 بار فلم فیجر ایوارڈ ملے (19 نامینیشینز میں سے)۔آج کے دور کے مشہور اداکار انہیں اپنا استاد مانتے ہیں ان پر فلمائے گئے گانوں کو صدا بہار کہنا غلط نہ ہوگا ۔انڈین گورنمنٹ نے 1991 میں انہیں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا اور خدمات کو سراہا۔7 جولائی 2021 کو صبح 7:30 بجے ہندوجا ہسپتال ممبئ میں انکا انتقال ہوا۔وہ بہت عرصے سے پروسٹیٹ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔7 جولائی ان کے مداحوں کے لئے ہمیشہ غم بھرا دن رہےگا۔

/ Published posts: 2

My Name is Abdul rehman nasir and I am a student of BSCS in Federal Urdu University of Science and Technology.

Facebook