اجزاء
آدھا کلو قیمہ
دو عدد پیاز
ڈیڑھ چمچ کٹی لال مرچ
ایک چمچ چاٹ مصالحہ
چار سے پانچ ہری مرچیں
نمک حسب ضرورت
ترکیب
سب سے پہلے قیمے کو ابال لیں .جب قیمہ گل جائے تو ایک پین میں ایک چمچ آئل ڈال کر قیمے کو بھون لیں. اب لال مرچ نمک اور چاٹ مصالحہ شامل کریں. پانچ منٹ تک بھونیں. اور چولہا بند کر دیں .کٹی ہوئی پیاز ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کر سموسے بنا لیں.