ایک پیتے کا ٹکڑا لے کر اس کا جوس نکالیں.
ایک کچا آلو لے کر اس کا جوس نکال لیں-
دو چمچ مسور کی دال لے کر اس کو پیس لیں-
اس کے بعد دو چمچ مسور کی دال کا پاؤڈر ایک پیالے میں ڈالیں- پھر اس میں ایک چمچ دہی ایک چمچ پپیتے کا جوس اور ایک چمچ آلو کا جوس ڈال لیں- اور ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں . پھر اچھی طرح چہرے پر اس کا مساج کریں- پانچ منٹ تک اچھی طرح مساج کرنے کے بعد تھنڈے پانی سے دھو لیں- ہفتے میں دو بار اس عمل کو دہرائیں- آپ کو بہت جلد ہی اس کے نتائج ملیں گے-