فطری حسن َِ حسن کا تعارفَِ،
فطری حسن ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ ہماری داخلی صحت کا عکس ہوتا ہے۔ جسے کسی بھی طور پر مصنوعی اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے
یا اس طرح کی غیر ضروری اشیاء استعمال کرکے حاصل کر سکیں ایسا ممکن نہیں ہے۔ بہت سے لوگ اس طرح کی مصنوعی اشیاء استعمال کرتے ہیں.
لیکن وہ سب وقتی طور پر ہی اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس کےلمبے عرصہ رہنے والے نقصان کے اہل ہو جاتے ہیں. اگر آپ پوری طرح اچھی صحت کی مالک نہیں یہ اچھی صحت آپ کی ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی صحت کی بات ہے تو آپ کی جنداور بال دونوں بے جان اور کھڑدرے نظر آئیں گے
اگر آپ کی جلد صاف نہیں ہے یعنی آپ کا رنگ صاف و شفاف نہیں ہے. تو آپ کوئی کریم کوئی لوشن چاہے وہ کس قدر مہنگا
اور خصوصیت رکھنے والا ہو, آپ کو خوش نما نہیں بنا سکتا ایک صحت مند اور خوشگوار اچھی کیفیت ہی حقیقی خوبصورتی کے
بنیادی عناصر ہیں.
فطری حسن نام ہے شفاف جلد, روشن آنکھیں, چمکدار بالوں اور چمکتے دمکتے دانتوں کے ساتھ اس کے خدوخال پر ہے اگرچہ کسی کے خدوخال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کے پیدائشی عمل کو بدلا جا سکتا ہے یعنی جو شخص پیدائشی خدوخال کا مالک ہے اس کی شخصیت اسی خدوخال پر ہی منحصر ہوتی ہےہاں کسی تورہم خد و خال کو تبدیل نہیں کر سکتے لیکن خدوخال کو قدرتی حسن کا آئینہ دار بنانے والے بنیادی لوازمات پورے کرنے کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے
خوبصورت نظر آنے کی کوشش میں کوئی بھی خاتون مہنگے سے مہنگا کاسمیٹکس اور بیوٹی پالر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بے تحاشہ دولت خرچ کر سکتی ہے اور یہ سب کچھ کسی خامی چھائیوں کو چھپانے کے لئے تو بہتر راستہ ہو سکتا ہے لیکن
فطری حسن کا حصول کبھی نہیں بن سکتا.