Skip to content

بسم اللہ کے احکام و مسائل اور خواص

بسم اللہ کے احکام و مسائل اور خواص
نزہت قریشی
بسم اللہ کے احکام و مسائل:۔

نمبر1۔ اکثر صحابہ اور تابعین و آئمہ مجتہدین کے مطابق بسم اللہ الرحمٰن الرحیم قُرآن کی ایک آیت ہے۔ لیکن بعض کا کہنا ہے کے یہ سورۃ نمل میں تو ایک آیت کا حصہ ہے لیکن کوئی مکمل آیت نہیں ، دو سورتوں کے درمیان فاصلہ کے لیے بار بار نازل ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ بسم اللہ کا وہی حُکم ہے جو تمام آیات قُرآن کا ہےیعنی بے وضو اس کو چھونا جائز نہیں لیکن اگر کوئی شخص نماز میں قرات کی بجائے صرف بسم اللہ پڑھے تو نماز نہ ہو گی۔

نمبر2۔ فقہاء کے بیان کے مطابق تراویح میں ایک مرتبہ پورا قرآن ختم کرنا سُنت مؤکدہ ہے۔ یہاں تک کہ اگر ایک آیت بھی چُھوٹ گئی تو سُنت ادا نہ ہو گی۔ امام کو چاہیے کہ پورے مہینے کی تراویح میں کسی روز کسی جگہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کو جہراً پڑھ دے پڑھنے اور سُننے والوں کا قُرآن مکمل ہو جائے۔

نمبر3۔ نماز کی ہر رکعت کے شروع میں سورۃ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا امام ابو یوسف رحمہ اللہ اور امام مُحمد رحمہ اللہ اور بُہت سے آئمہ کے نزدیک واجب ہے۔امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک سُنت ہے ۔ اس لیے ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا چاہیے۔

نمبر4۔ سورۃ فاتحہ کے بعد سورت ملانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک سُنت نہیں۔ اس لیے اس کو نہ پڑھنا ہی بہتر ہے۔امام مُحمد رحمہ اللہ
کے نزدیک جہری نمازوں میں نہ پڑھنا بہتر ہے البتہ سری نمازوں میں پڑھنا بہتر ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے خواص۔
بسم اللہ کے خواص اور برکات ویسے تو بُہت ذیادہ ہیں ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔
نمبر1۔ ہر مشُکل اور حاجت کے لیے:۔ بسم اللہ کے حروف کے عدد سات سو چھیاسی ہیں ، جو شخص اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دُعاکرے تو ان شاء اللہ تعالی اس کا مقصد پورا ہو گا۔

نمبر2۔ تسخیر قلب :۔ جو شخص بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کو چھے سو مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے تو لوگوں کے دلوں میں اُس کی عزت و عظمت ہو گی۔

نمبر3۔ آفات سے حفاظت:۔ جو شخص محُرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ مرتبہ پُوری بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔

نمبر4۔ ذہن و حافظہ کے لیے:۔ پوری بسم اللہ کو سات سو چھیاسی بار پڑھ کے پانی پر دم کر کے طلوع آفتاب کے وقت پینے سے ذہن جھُلتا اور حا فظہ قوی ہوتا ہے۔

نمبر5۔ کھیت کی حفاظت اور برکت کے لیے :۔ بسم اللہ کاغذ پر ایک سو ایک بار لکھ کر کھیت میں دفن کر دیں کھیت آفات سے بچا رہے اور برکت بھی ہو۔

نمبر6۔ درد سر کے لیے:۔ بسم اللہ کو اکیس بار کاغذ پر لکھ کر درد والے کے گلے میں یا سر پر باندھ دیں تو درد سے آرام آ جائے گا۔ ان شاء اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *