Skip to content

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ

پیدائش اور خاندان
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے۔آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تاریخ ولادت کا تواریخ سے درست پتا نہیں چلتا لیکن تمام تاریخ دان اس پر متفق ہیں کہ بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ 27 برس کے تھے آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا اصل نام اور کنیت ابوحفصہ تھی.

آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ لو فاروق کا لقب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمایا تھا۔ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا سلسلہ نصب آٹھویں پشت میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے اور آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ قریش ہی کے ایک خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ایام جاہلیت میں مکہ پر قریش کی حکومت تھی۔ قریش کے مختلف خاندانوںمیں امور سلطنت تقسیم تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا خاندان سفارت کے لیے مخصوص تھا۔آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے والد کا نام الخطاب تھا۔جب اہل قریش کو کسی قبیلے یا علاقے میں کوئی سفیر بھیجنا ہوتا تو حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بزرگوں کو بھیجا کرتے تھے اور ان کے بعد آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو۔ مسلمان ہونے سے پہلے آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو پہلوانی کا بے حد شوق تھا۔مکہ کے ایک بازار میں ہر سال میلہ لگتا تھا۔ اس میلے میں ہر قسم کے ماہرین فن جمع ہوتے اور اپنے علم و فن کا مظاہرہ کرتے تھےکشتی کے مقابلے بھی ہوا کرتے تھے اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اکثر اوقات ان مقابلوں میں حصہ لیا کرتے تھےگھوڑ سواری میں آپ رضی اللہ تعالی عنہا کو اتنا کمال حاصل تھا کہ اچھل کر گھوڑے پر سوار ہوتے اور فورا ہی جم کر بیٹھ جاتے تھےسرکش سے سرکش گھوڑا بھی آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے نیچے آکر سیدھا ہو جاتا تھا۔

اسلام لانے سے پہلے آپ رضی اللہ تعالی عنہ بے حد تند خو اور گرم مزاج تھے اس کے ساتھ ساتھ آپ رضی اللہ تعالی عنہ بڑے بہادر اور جنگجو بھی تھے ان اوصاف اور مزاج کے سبب آپ رضی اللہ تعالی عنہ تعالی عنہ بڑی بارعب شخصیت کے مالک تھے اور مکہ کے لوگ آپ رضی اللہ تعالی عنہا سے دبتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *