کسی ملک کے شہریوں کی اوسط متوقع عمر (Average life expectancy) شیر خوار بچے کی عمر سے لیکر عمر رسیدہ بندے کی اوسط عمروں سے نکالی جاتی ھے جبکہ ہر آدمی کا عرصہ حیات (Life span) مختلف ھوتا ہے ۔سائنسی مصنف کرسٹوفر ونجک کے ننزدیک انسان کی طبعی عمر ایک مستقل (constant ) چیز ہے البتہ بہت سارے لوگ اپنے وقتوں کی متوقع عمر سے زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں ۔ ماہرین کے نزدیک انسان کی فطری عمر سو سال ہے لیکن انسان نے غیر فطری طرز زندگی اپنا کر اپنی عمر کو گھٹا دیا ہے. جبکہ قدرت کی منشا ہے کہ انسان سو سال جئے۔
تین بنیادی چیزیں جو انسان کی طوالت حیات کا سبب بنتی ہیں وہ ہیں اعتدال پسندی ۔سادہ طرز زندگی اور الله تعالیٰ کی فرمانبرداری۔ طویل عمر پانے والے لوگوں کی زندگیوں کے مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ متعدل مزاج تھے ۔ان کی ڑندگی افراط و تفریط سے پاک تھی ۔کم غصہ کرتے تھے ۔حسد نہیں کرتے تھے۔اپنے ذہنوں کو پرسکون رکھنے تھے ۔اللہ پاک کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات تھے ۔کھانے پینے میں انہوں نے اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔ سائنسدانوں اور ماہرین نے لمبی عمر پانے کیلئے مندرجہ ذیل اصول بتائے ہیں 1.صحتمند زندگی گزارنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر متعتدل ورزش انتہائی ضروری چیز ہے 2.کھانا ہمیشہ آہستہ آہستہ اور خوب چبا کر کھائیں تاکہ دانتوں کا کام معدے کو نہ کرنا پڑے 3.گہرے سانس لیا کریں تاکہ آپ کے دل۔ پھیپھڑے اور دماغ مضبوط ھوں۔ 4.بسیار خوری سے بچیں کیونکہ بہت ساری بیماروں کی جڑ نظام ہضم میں بگاڑ ہے 4.نمک کا زیادہ استعمال دل کی صحت کے لئے اچھا نہیں ہے 5.روزانہ اپنے دانتوں ۔ مسوڑھوں اور زبان کو برش صاف کریں 6.روزانہ سات آٹھ گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے ۔کم خوابی یا بے خوابی بہت ساری بیماروں کا باعث بنتی ہے جیسے ہائی بلڈ پریشر ۔ دل کے عارضے ۔مالیخولیا وغیرہ 7.پیشاب نہ روکیں اور روزانہ رفع حاجت کریں 8.غصہ۔ حسد۔ کینہ پروری اور غیبت سے بچیں 9.اپنا زیادہ وقت کھلی آب و ہوا میں گزاریں۔اور اپنے کمروں کو ہوا دار بنائیں 10.گوشت اور مصالہ دار چیزوں کا استعمال کم سے کم کریں 11.اپنے پوسچر کو درست رکھیں ۔سیدھا بیٹھیں اور سیدھا چلیں تا کہ کمر اور مہروں کی تکلیف سے بچے رہیں 12.چینی کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کے ہرگز اچھا نہیں ہے.
مندرجہ بالا ہدایات پر عمل کر کے ھم اپنے آپ کو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ بنا کر ایک اچھی اور انشاللہ ایک لمبی زندگی گزار سکتے ہیں