Skip to content

صحت اور گاجر

اسلام وعلیکم!
آج ہم بات کریں گے صحت اور گاجر کے حوا لے سے. گاجر سردیوں میں پائی جانے والی ایک انمول سبزی ہے. بچوں بڑوں کی مرغوب ہے اسے نہ صرف پکا کر استعمال کیا جاتا ہے. بلکہ اسے کچا جوس بنا کر اور اس کا حلوہ بھی بنایا جاتا ہے. جو کہ صحت کے لیے بہت اچھا ہے. اس کے علاوہ گاجر کا مربہ اور اچار بنانے کے کام بھی آتا ہے جو کہ لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں اور یہ صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہوتا ہے. اس کے علاوہ یہ بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے کام آتی ہے.
گاجر کا حلوہ اور صحت
حلوہ بنانے کا طریقہ
گاجر کا حلوہ بنانے کیلئے اجزاء
صاف کی ہوئی گاجریں 5کلو
دودھ 6کلو
کھویا ایک کلو
چینی حسب زائقہ
گری 1 پاؤ
سونگی ایک پاؤ
پستہ آدھا پاؤ
بادام آدھا پاؤ
دیسی گھی آدھا کلو
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے دیگچے میں دودھ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور گرم ہونے پر اس میں مولی کنڈا کی ہوئی گاجریں ڈال دیں اور خوب پکائیں. ساتھ میں کتری ہوئی گری اور سونگی بھی ڈال دیں. اب ان کو اتنا پکائیں کے دودھ خشک ہو جائے.اب اس میں گھی ڈال کر اچھی طرح پکا لیں. جب یہ کنارے چھوڑنے لگ جائے تو اتار لیں. ٹھنڈا ہونے پر کسی برتن میں نکال لیں. اب اس کے اوپر پستہ ڈالیں اور اوپر کھویا ڈالیں. پھر اوپر بادام اور پستہ سے گار شینگ کریں. اور پیش کریں.
1:بنائی کے امراض
گاجر ہماری صحت کے لیے ایک راز ہے یہ ہماری بنائی کو بہتر کرتی ہے. اورہمیں اندھیرے میں دیکھنے کے قابل بناتی ہے.تیز نظر اچھی صحت کی علامت ہے.
کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتاہے .جو ہماری
2:خون کی کمی
خون کی کمی جس کے لیے لوگ مختلف دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں. اور مختلف حربے آزماتے ہیں. ان کے لیے گاجر بہت اچھی سبزی ہے. گاجر میں آئرن کی مقدار کافی پائی جاتی ہے جو کہ اچھی صحت کی آئینہ دار ہے. اس لیے گاجر کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے.
3:جگر اورمعدہ کی گرمی اور امراض
جگر اور معدے کی گرمی صحت کو بہت متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے چہرے پر ایکنی پمپل اورداغ دہبے وغیرہ بن جاتے ہیں اور ان سے چھٹکارا پانا مشکل ہو جاتا ہے کچی گاجر اور گاجروں کا جوس اس کے لیے بہت اچھا ہے.اس میں چونکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہےاس لیے قبض کو ختم کرتی ہے.گاجر کھانےسے معدے میں ایسی رطوبتیں بننا شروع ہو جاتی ہیں جن سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے. اور معدے کے السر سے بچاتا ہے. اورمعدے کا ٹھیک ہونا اچھی صحت کی علامت ہے.
4:جلد کی حفاظت
گاجر میں موجود آکسیڈینٹ اور وٹامنز جلد کو سورج کی شعاعوں سے بچاتے ہیں اور اس کا مسلسل استعمال کرنے سے رنگ بھی گورا ہو جاتا ہے جلدکا صاف ستھرا ہونا صحت مند ہونا کہلاتا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *