دودھ اور خوبصورتی

In خوبصورتی اور جلد
January 24, 2021

اسلام وعلیکم ‘
آج ہم بات کریں گےدودھ اور خوبصورتی کی. دودھ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے. دودھ نہ صرف پینے کے کام آتا ہے. بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف طریقوں سے استعمال ہو کر ہماری خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور جلدی بیماریوں کے علاج میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے. ہمیں روز مرہ زندگی میں دن میں ایک گلاس دودھ کا ضرور لینا چاہیے. دودھ بچوں کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے.

نمبر1:دودھ اور بالوں کی خوبصورتی –
دودھ بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کو لمبا کرنے میں بھی مدد کرتا ہے.اور سر سے خشکی کو ختم کرتا ہے. دودھ میں اگر انڈے کی زردی اور سرسوں کا تیل ملا کر ہفتے میں ایک دفعہ لگایا جائے تو اس سے بال لمبے ‘گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں. اور بالوں کا خوبصورت ہونا انسان کی شخصیت میں نمایاں کردار ادا کرتےہیں.

نمبر2:دودھ اور سکن کے مسائل –
دودھ سے سکن پہ ہو نے والی خارش اور الرجی کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے. خارش اور الرجی والی جگہ پر کچا دودھ دن میں تین چار مرتبہ لگانے سے اس موزی مرض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے.

نمبر3:دودھ اور گورا رنگ-
گورا چٹا نظر آنا آج کہ دور میں کس کی خواہش نہیں اور گورے رنگ کے بغیر خوبصورت نظر آنا نہ ممکن ہے. آج ہم رنگ گورا کرنے کے لیے چند ماسک بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ نہ صرف اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ لمبی عمر تک جوان بھی نظر آئیں گے.

نمبر4:دودھ اور شہد کا ماسک
دودھ اور شہد کا ماسک استعمال کرنے سے آپ کی جلد جگمگا جاے گئی. آدھا کپ دودھ لیں اور ایک چمچ شہد اب ان دونوں کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر 20منٹ تک مساج کریں بعد میں تازے پانی سے منہ دھو لیں.

نمبر5:خشک جلد اور دودھ
خشک جلد کے لئے اگر دودھ کی بلائی میں لیموں کے چند قطرے اور شہد ملا کر لگانے سے خشک جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے

نمبر6:لیموں اور دودھ
رنگ گورا کرنے کے لیے اگر رات کو سونے سے پہلے لیموں کا رس عرق گلاب اور کچا دودھ ملا کر چہر ے پہ 30منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے منہ دھو لیں صبح اٹھیں گے تو آپ کا چہرہ تروتازہ ہو گا. جو کہ خوبصورت نظر آنے کیلئے بے حد ضروری ہے.

نمبر7:دودھ اور بیسن کا ماسک
دودھ اور بیسن کا ماسک بھی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے. اس کو بنانے کے لیے ایک چمچ بیسن ایک چٹکی ہلدی اور حسب ضرورت دودھ ملا کر چہرے پر 30منٹ تک مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں.