سب سے پہلے چار انڈے لیں ان کو ایک برتن میں توڑ کر ڈالیں اب انھیں پانچ منٹ تک اچھے سے مکس کریں اب ایک کپ چینی کو پاوڈر بنا لیں چینی کے پاؤڈر کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈالیں اور اسے اچھے سے مکس کریں پانچ منٹ تک اب اس میں ایک کپ گھی ڈالیں ایک کپ میدا ڈالیں اسے اچھے سے مکس کریں اب اس میں آدھی چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈالیں اب اس میں چھوٹی آدھی چمچ نمک کی ڈالیں انہیں اچھے سے مکس کریں اب اس میں ایک چمچ وانیلا ایسنس ڈالیں
کیک پکانے کا طریقہ
ایک اسٹیل کے برتن میں ایک چمچ آئل ڈالیں اور اس پورے برتن پر اچھے سے لگادیں اب اس میں تیار کئے کیک کے پیسٹ کو ڈالیں اب اسے اگر آپ کے پاس اون ہے تو اسے اون میں رکھ دیں 30 منٹ کے لیے اگراون نہیں ہے تو ایک پتیلے میں دو کپ نمک ڈالیں نمک کو پتیلے میں پھیلا دیں اب نمک کے اوپر ایک اسٹیل کا سوراخوں والا چھوٹا برتن رکھیں اس برتن کے اوپر کیک کے پیالے کو رکھ دے اب اسے کم آنچ پر ڈھک کر رکھ دیں تیس سے چالیس منٹ تک 30 منٹ کے بعد چیک کریں چاقو سے کٹ کر کے دیکھں اگر نہ پکا ہو تو دوبارہ اسے دس منٹ کے لیے رکھ دیں
کیک پکنے کے بعد آپ اسے اپنی مرضی سے تیار کر سکتے ہیں اگر آپ اس پے چوکلیٹ لگانا چاہتے ہیں تو چاکلیٹ سے تیار کرلیں یا بادام وغیرہ سے آپ جیسے چاہیں ویسے اسے تیار کر سکتے ہیں