پاکستان کے پانچ سدابہار ڈرامے

In شوبز
January 21, 2021

پاکستانی ڈراموں کو پوری دنیا میں جتنی پذیرائی حاصل ہے اتنی کم ہی کسی دوسرے ملک کے ڈراموں کو پذیرائی ملی ہوگی ۔ اسی طرح کچھ ایسے بھی پاکستانی ڈرامہ گزرے ہیں جن کو جب بھی دیکھا جائے اتنا ہی مزہ آتا ہے جتنا پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا تھا۔ان ڈراموں کا ایک ایک ڈائیلاگ بہترین ہوتا تھا اور ان ڈراموں کے اداکار اپنے میں آپ مثال ہوتے تھے۔ وہ اپنا کردار بہت اچھےطریقےسےنبھاتے اور اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے تھے۔

کیوں کہ ان ڈراموں کے قلم نویس بہت ہی خوبصورتی سے ان ڈراموں کو لکھتے۔ جب کردار ادا کیا جاتاتو لوگ ان کے کرداروں میں کھوجاتے۔ ان ڈراموں کی یہی بات تو ان کو دوسرے ڈراموں سے الگ کرتی ہے۔ اب ایسے ڈرامے بنناتقریباً ختم ہی ہو چکے ہیں ۔بے تکی کہانیوں والےڈرامے زیادہ آگے آرہے ہیں۔ جیسے ساس بہوکی کہانیوں والے ڈرامے جس میں نہ ڈائریکشن معیاری ہوتی ہے نہ ہی پرڈکشن اورناہی اداکاراچھے چنے جاتے ہیں۔ ان ڈراموں کو صرف اور صرف ریٹنگ کی وجہ سے آگے لایا جاتا ہے کیونکہ ہمارے ڈرامہ نگاروں کے ذہن میں یہ بات آ چکی ہے کہ خواتین ڈراموں کو زیادہ دیکھتی ہیں تو انکے ہی معاشرتی مسائل کو کیوں نہ ڈراموں میں دکھایا جائے۔ اگرماضی کے ڈراموں کا آج کے بننےوالےڈراموں کے ساتھ موازناکیا جائے تو آج کےبننےوالے ڈراموں کی کوئی قدر باقی نہیں رہےگی۔ پاکستان کے سدابہار ڈراموں میں ہمسفر ،زندگی گلزار ہے ،خدا اور محبت، شہرزات اور داستان جیسے شاہکار ڈرامے شامل ہیں جو اس وقت انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔

زندگی گلزار ہے: کی کہانی دو مختلف شخصیت رکھنےوالےکرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ اس ڈرامے کی خاص بات یہ تھی کہ اس ڈرامے میں سنجیدگی کے ساتھ ساتھ مزاح کا عنصر بھی پایا جاتا تھا ۔اس ڈرامے کے نمایاں کردار اداکرنےوالوںمیں صنم سعید اور فواد خان جیسے مایہ ناز اداکار شامل ہیں۔

شہرزات: وہ ڈرامہ ہے جس کی بدولت ماہرہ خان نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ وہ اس ملک کی مشہور اداکار ہ ہیں۔ اس ڈرامے میں ماہرہ خان نے ایک ایسی مقبول اور امیر عورت کا کردار نبھایا ہے جو خود زندگی کی بھیڑ میں کہیں کھو جاتی ہے اور بعد میں اس کا اپنا شوہر جس سے وہ شدید محبت کرتی ہے اس کو دھوکہ دیتا ہے۔

داستان: ڈرامے میں ایک لافانی محبت کی کہانی دکھائی گئی ہے جو کہ پاکستان کی آزادی سے جڑی ہوئی ہے اسی وجہ سےاس ڈرامہ کو ایک تاریخی حثیت حاصل ہے۔ اس ڈرامے میں فواد خان اور صنم بلوچ نے نمایاں کرداراداکیاہے۔

ہمسفر: کی کہانی خیرد اور اشعر کے ناموں کے کردارکے گرد گھومتی ہے۔ جن کو فواد خان اور ماہرہ خان نےبہت خوبصورتی سےنبھا یاہے۔ خیردایک غریب خاندان کی لڑکی جبکہ اشعر اس کے ماموں کا بیٹا دکھایا گیا ہے ۔یہ ڈرامہ اس لیے بھی زیادہ مشہور ہوا ہے کیو نکہ اس ڈرامے نے پاکستانی انڈسٹری کوایک نئی زندگی بخشی ہے اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔

خدا اور محبت: میں دکھایا گیا ہے کہ دراصل انسان سے محبت کرنا ہی خدا سے محبت کرناہے۔ اس ڈرامے میں نمایاں کردار عمران عباس نے ادا کیاہے ۔جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے اس ڈرامے کو بلندیوں تک پھنچایا ۔