مشن ویٹ لوز
قسط نمبر 8
.
کھانا کتنا کھائیں ؟؟؟ ????????????
.
١) اگر آپ پریشان ہیں کہ ایک وقت میں 10 چمچ چاول تھوڑے ہیں یا چار ٹیبل سپون خشک آٹے کی روٹی تھوڑی ہے تو اس کا حل ہیلتھی ایٹنگ میں ہے.10 ٹیبل سپون چاولوں کے ساتھ مسل فوڈ میں دال یا گوشت یا انڈے لینے کی سخت تاکید ہے.چاہے ان میں سے کچھ نہ ہو مسل فوڈ میں تو بھنے چنے لیں ساتھ پھر ان دو چیزوں کے ساتھ تیسری فوڈ ہڈیوں کی خوراک ہے دودھ یا دہی میں سے جو دستیاب ہو ساتھ شامل کر لیں.????????????
اب بتائیں 10 چمچ چاول + آدھا کپ دہی + 6 چمچ پتلی دال …ساتھ چاہیں تو سلاد بھی رکھ لیں.یہ سب کم ہے ایک وقت کے لیے؟؟؟؟????????
میں نے قسط نمبر 5 میں جو جو مقداریں بتائی ہیں وہ ” مناسب مقداریں ” ہیں.ایک وقت میں اتنی مقدار کے کر معدے پر بوجھ بھی نہیں آتا اور بھوک بھی ختم ہو جاتی ہے ساتھ ہی آپ کے تینوں اہم حصوں یعنی معدے ، ہڈیاں اور پٹھوں کو ان کی غذا مل جاتی ہے.????????????
.
٢) ہیلتھی ایٹنگ چارٹ میں تو ایک ایک چیز کی مقدار الگ الگ بتائی ہے.تو جب چار پانچ چیزیں ایک ساتھ لی جائیں تو تب بھی وہی مقدار ہوگی؟؟؟؟ ????????????
جی نہیں جناب …ایسا نہیں.????????????
سمجھیں ذرا:
مسلز کی خوراک : Muscle Food Division
.
کبھی دال اور گوشت ایک ہی وقت میں ساتھ پکتے ہیں جیسے چنے کی دال گوشت ، چنے کی دال قیمہ ، حلیم یا حلیب ، کوفتے وغیرہ.
اور کبھی انڈے اور گوشت کباب کی شکل میں ساتھ ساتھ ہوتے ہیں اور کبھی انڈے اور دال بھی کباب یا سالن کی شکل میں ساتھ ساتھ پکتے ہیں.ایسے میں حساب یوں رکھیں????????
قیمہ = 3 ٹیبل سپون پکا ہوا فی وقت
چنے کی دال = بھنی ہوئی پکی ہوئی 3 ٹیبل سپون فی وقت
ٹوٹل کریں 6 چمچ بنے تو اگر یہ دونوں چیزیں ساتھ پکی ہوں تو 6 چمچ کا آدھا یعنی تین چمچ سالن لینا ہے ایک وقت میں.????????
.
طریقہ سمجھ آیا????
.
Bone Food Division
یہی طریقہ ہڈیوں کی خوراک کے لیے ہے.
دودھ ایک دن کے لیے تین کپ ، جبکہ دہی ایک دن کے لیے ڈیڑھ کپ تو اگر آپ دہی اور دودھ ایک ہی دن میں استعمال کر رہے ہو تو
یہ حساب رکھو ????????
دہی ایک کپ لی تو دودھ کے دو کپ کا حصہ ختم.اب صرف ایک کپ دودھ لینا ہے باقی دن.
سمجھ آگیا؟ اس طرح مقداروں کا حساب رکھنا ہوتا ہے.????????????
.
Stomach Food Division
اسی طرح معدے کی خوراک
روٹی چاول دلیہ ڈبل روٹی پاپے وغیرہ.
ان میں سے اگر دو چیزیں ایک وقت میں لیں تو دونوں کی مقدار فوڈ چارٹ سے آدھی ہوگی.????????????
مثال : ایک ہی وقت میں روٹی بھی کھانے کا دل ہے اور چاول بھی ، تو آپ 4 ٹیبل سپون آٹے کی روٹی بنا کر آدھی لیں ساتھ چاول پکے ہوئے آدھا کپ. یعنی پانچ چمچ.????????
اس طرح مقدار بھی مناسب رہے گی اور آپ ایک ہی وقت میں ایک ہی حصے کی دو فوڈذ لے سکو گے.????????
.
٣) چائے پینے والے توجہ دیں.????????????????ایک دن میں تین کپ دودھ لینا ہوتا ہے جس میں بلکل بالائی نہ ہو.تو آپ سارا تین کپ دودھ چاے میں استعمال نہ کرو.ایک کپ دودھ چائے کے لیے رکھو باقی دودھ ہی کی شکل میں پیو.????
تین کپ فی دن دودھ سے زیادہ صرف وہ خواتین لیں گی جو فیڈنگ مدرز ہیں.
جس دن دہی کھانے میں لے تو پھر تین کپ دودھ سے بھی کم مقدار ہوگی جیسے اوپر سمجھایا.
شکریہ ????
1 comments on “مشن ویٹ لوز”
Leave a Reply
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ کا مقصدِ شہادت فراموش نہ کریں - نیوز فلیکس