بچوں کی کردار سازی کے لیے بہترین میڈیا

In ادب
January 13, 2021

جیسا کہ آپ سب یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ آج کے اس دور میں ہماری نئی نسل کی تربیت پر توجہ کی کتنی زیادہ ضرورت ہے۔ جہاں ہمارے معاشرے میں ہر طرف بے حیائی اور لاپرواہی اپنے عروج پر جا رہی ہے۔ وہاں ہمیں صرف اپنے بچوں کی تربیت کے لیے صرف اسکول و مدرسہ پر نہیں منحصر ہونا چاہیئے۔
ہم میں سب اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ آج کے سکول و مدرسہ میں کس قسم کی تعلیم و تربیت کی جارہی ہے۔ اور کردارسازی پر کتنی توجہ کی جاتی ہے۔ اسی لیے ہمیں خود اپنی مدد آپ کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔اور اپنی نئی نسل کی تربیت پر خود عملی اقدامات اٹھانے ہونگے۔
میڈیا کے اثرات:
آج ہر گھر میں جہاں ٹی وی اور اینڈرائیڈ موبائلز اور کمپیوٹرز نے اپنی جگہ ڈھونڈ لی ہے۔ وہاں انھوں نے ہماری سوچوں پر بھی بہت گہرا اثر رسوخ چھوڑا ہے اور مزید تبدیلی ڈال رہے ہیں۔
اسلام مخالف میڈیا نے تھوڑی کاوش سے اپنے مقاصد بہت کم وقت میں حاصل کر لیے ہیں اور ہماری اصل تہذیبوں کی دھجیاں اڑادیں ہیں۔آج ہمارے گھر میں ہمارے رشتووں میں دراڑیں آنے کی سب سے بڑی وجہ میڈیا ہی ہے۔ مگر اس میں ہم خود بھی برابر کے شریک ہیں کیونکہ ہم نے خود اس قسم کے میڈیا کو ترجیح دی جس کی وجہ سے آج ہم ان مسائل کا شکار ہیں۔
ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں:
اگر ہم صرف یہی کہتے رہیں کہ میڈیا نے ہمیں تباہ کر دیا ہے تو یہ سارا سچ نہیں ہے۔ آج بھی میڈیا میں ایسی ڈاکومنٹریز بنائی جارہی ہیں جو ہماری اصل ہیں ۔ ہماری تہذیب کی عکاسی کرتی ہیں ۔ ہمارے مذہب کی ترجمانی کرتی ہیں۔ جس کی آج کے دور کے حوالے سے سب سے بڑی مثال ارتغرل غازی اور عثمان غازی پر بننے والی سیریز ہیں۔ ہمیں ایسی مہذب اور ایجوکیشنل میڈیا کو ترجیح دینی ہوگی ۔ اسی سے ہم خود بھی اور اپنی نئی نسل کو بہتری کی طرف لاسکتے ہیں۔
ہمیں کس طرح کی فلمیں اور ڈرامے دیکھنے چاہیئیں؟
اگر ہم کسی کو آج کے وقت میں کہیں کہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چھوڑ دو تو ہمیں منفی سوچ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور یہ بات حقیقت میں درست بھی نہ ہوگی۔ ہر چیز کا فائدہ بھی ہوتا ہے اور نقصان بھی۔
ہمیں فائدہ کو دیکھنا چاہیئے اور اسے استعمال کرنے میں لانا چاہیئے ۔ جیسا کہ اسلحہ بارود کا صحیح استعمال بھی ہے اور غلط بھی ، اسی طرح موبائلز کا درست اور غلط استعمال ہمارے معاشرے میں ہو رہا ہے۔ ہم اس کے استعمال کو بالکل ترک نہیں کرسکتے مگر اسکا درست اور صحیح استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یقیناََ ہمیں اسی طرح میڈیا کا بھی درست استعمال کرنا اور کرانا ہوگا۔ آج میں آپ کو صرف چند ایک فلموں اور ڈراموں کے نام بتانے جا رہا ہوں جسے دیکھ کر ضرور آپ اور آپ کی فیملی ممبر کچھ اچھے اسباق لیں گے۔
ڈرامہ سیریز:
ارتغرل غازی اور عثمان غازی سیریز
پی ٹی وی ڈرامہ سیریل “یہ راہ مشکل نہیں، ارتقاء، اندھیرا اجالا، دھواں۔
اسی طرح کچھ معلوماتی شوز: حئی علی الفلاح، آئو قرآن سیکھیں، بزمِ طارق عزیز شو، گفتگو قاسم علی شاہ کےساتھ۔
فلمیں: تارے زمیں پر، آئی ایم کلام اور بم بم بولے
اسی طرح آپ خود بھی سرچ کرسکتے ہیں اور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

/ Published posts: 16

میرا نام احمد حسن ہے اور میرا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک چھوٹے شہر دائرہ دین پناہ سے ہے۔ مجھے نئی چیزین سیکھنے اور سکھانے کا بہت شوق ہے۔

Facebook