Skip to content
  • by

پرسکون بڑھاپے کے لیے اچھے اصول

یہ حقیقت ہے کہ ہم قدرتی بڑھتی ہوئی عمر کو روک نہیں سکتےلیکن کچھ اصول ضرور موجود ہیں جینہں اپنا کر ہم اپنی موجودہ زندگی اور بڑھاپے کو پرسکون بنا سکتے ہیں ہم میں سے کون نہیں چاہتا کہ وہ ایک پرسکون زندگی گزارے خاص کرکے اس کا بڑھاپا آسانی سے گزر جاے اگر ہم اپنے اردگرد ایک نظر دوڑائیں تو ہمیں ہر کوئی آگے بڑھنے کی کوشش میں نظر آئے گا کوئی دو پل کے لئے بھی رکنا نہیں چاہتا مگر اکثریت ان میں سے ایسی ہے جو جوانی میں اپنے آنے والے بڑھاپے کے بارے میں نہ ہی سوچتی ہے اور نہ ہی اچھے اصول اپناتی ہے کہ کل کو اس کا بڑھاپا آرام دہ گزر جائے حقیقت میں تو کوئی بڑھا ہونا چاہتا ہی نہیں لیکن یہ تو ایک قدرتی عمل ہے ا سے کون ٹال سکتا ہے زندگی میں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد انسان اس قدر تھک جاتا ہے کے پھر وہ چاہتا ہے کہ اس کا بڑھاپا آسانی سے گزر جائے لیکن عمر کے اس حصے میں داخل ہونے کے بعد انسان کو طرح طرح کی مشکلات آگھیرتی ہیں دل کمزور ہو جاتا ہے اور دل کی بیماریوں کے مواقع بڑھ جاتے ہیں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ چلنا مشکل ہو جاتا ہے اور چھوٹی سی چوٹ سےہڈی ٹوٹ جاتی ہےنظرکمزورہوجاتی ہےکانوں سے سہی سے سنائ نہیں دیتادانت گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور مسوڑےکام کرناچھوڑدیتےہیں ان تبدیلیوں کےبعدزندگی اور مشکل ہو جاتی ہےانسان دوسروں کا محتاج ہوکہ راہ جاتا ہےوہ اپنے روزمرہ کے کام بھی سہی سے سرانجام نہیں دےپاتا آستہ آستہ زندگی اس قدر دشوار ہو جاتی ہے کہ پھرانسان بس اس سے پیچھا چھوڑاناچاہتاہےاگر ہم اپنی جوانی میں اپنے بڑھاپے کے بارے میں سوچے اور کچھ آچھےاصول اپنایں تو ہم اپنے بڑھاپے کو پرسکون بنا سکتے ہیں اس کے لیے ہميں درجذیل اصولوں کو اپنانا ہو گا.
دل کی کمزوريوں سے بجنے کے لیے ہمیں اپنی زندگی میں ایسی سرگرمیاں شامل کرنی ہو گی جن میں چلنا دوڑنا شامل ہو.تیرکی کرنا بھی فاءدہ مند ہے اس کے ساتھ ساتھ ہر روز ہلکی سی ورزش ضرور کریں پھل اور سبزیںوں کا استمال ذیادہ کریں ہرروز سات سے آٹھ گھنٹےآرام کريں اس سے خون کی گردش میں توازن رہتا ہے اور بلڈھ پريشر نارمل رہتا ہے
اس بات کو یقینی بنایاجاےکہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی نا ہو .کیلشیم حاصل کرنے کے لیے اپنی حوراک میں دودھ بادام اور سبزیاں شامل کریں ڈکٹر سے مشورہ کر کے کیلشیم کی سپلیمنٹس بھی لی جا سکتی ہیں وٹامن ڈی ہڈیوں کی صہت کے لے بہت ضروری ہوتا ہےاس سے کیلشیم کو جزب کرنےاورہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد ملتی ہےوٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریع سورج کی روشنی ہے آگر پھر بھی آپ کو ضرورت محسوس ہو تو وٹامن ڈی کی سپلیمنٹ ڈاکٹر سے پوچھ کر لے لیں.
دانتوں کی صفای کا خاص حیال رکھیں ساۂنسی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک منٹ برش کرنے سے آپ دانتوں کی بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں دانتوں کا بقاعدگی سے ڈاکٹر سے چیکاپ کرواتے رہیں انکھوں کی صحت کے لے ایسی غذاءيں استعمال کریں جو انکھوں کےلیےمفیدہیں ا س کے ساتھ ٹی وی موبائل فون اور کمپیوٹر کے ذیادہ استعمال سے پرہیز کریں سورج کی ذیادہ روشنی اور رات کو کم روشنی میں پڑھائ نا کریں گاجر سونف اور بادآم کا ذیادہ استعمال کریں یہ انکھوں کے لیں بہت مفید ہیں ان اصولوں کو اپنا کرقدرت کی دی ہوئ نعمتوں کی حفاظت اور اپنی زندگی کو پرسکون بنا سکتے ہیں اللہ ہم سب
کوصحت و تندرستی عطا فرمے
شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *