Skip to content

چہرے کی خوبصورتی کے اہم راز

اگر آپ چہرے کو خوبصورت کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک جگہ پر آئے ہیں آج ہم آپ کو جلد کی خوبصورتی اور اس کی حفاظت کے بارے میں بتائیں گے-جیسے کہ آپ سب جانتے ہیں خوبصورت چہرہ خوبصورت جلد کی بدولت ہوتا ہے مثلا اگر انسان خوش ہے تو اس کے چہرے کی جلد گلو کرے گی لیکن اگر انسان خوفزدہ یا کسی بھی بیماری کا شکار ہے تو اس کا چہرہ پیلا ہٹ کا شکار ہوگا

خوبصورتی کی حفاظت کے متعلق ایک اہم بات یہ ہے کے آج کل ذہنی پریشانیوں اور ٹینشن کی بدولت چہرے کی خوبصورتی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں – مسلسل پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار رہنے والے افراد کے آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جاتے ہیں – اسلئے انسان کو جہاں تک ممکن ہو خوش رہنا چاہیے مسائل کو پریشان ہونے کے بجائے انہیں سوچ سمجھ کر حل کرنا چاہیے

جلد کی اقسام اور اس کی حفاظت ؛

چکنی جلد ؛
جس جلد پر نمی یا چکناہٹ ہو چکنی جلد کہلاتی ہے – صبح سویرے اٹھنے کے بعد چہرے کو ٹشو پیپر سے صاف کرے تو اس پر چکناہٹ ضرور لگے گی

چکنی جلد کی حفاظت
چکنی جلد پر مٹی اور گردوغبارجلد ہی جم جاتا ہے اور دانے داغ دھبے اور سیاہیاں بننا شروع ہو جاتے ہیں ۔ایسی جلد کو روزانہ چار یا پانچ بار بیسن یا اچھے فیس واش سے دھونا ضروری ہے ۔

خشک جلد
جس جلد پر قدرتی نمی ختم ہو جائے وہ خشک جلد کہلاتی ہے سردی کے موسم میں یہ جلد زیادہ خشک ہوتی ہے ہے اور پھٹ جاتی ہے

خشک جلد کی حفاظت
سردی کے موسم میں ایسا فیس واش استعمال کیا جائے جو جلد کی نمی کو متوازن کرے اور روزانہ موسچرئزنگ لوشن استعمال کیا جائے۔

مہاسوں والی جلد؛
جس جلد پر داغ،دھبے،سیاہیاں،چھاہیاں وغیرہ ہوں،وہ مہاسوں والی جلد کہلاتی ہے۔

مہاسوں والی جلد کی حفاظت؛
مہاسوں والی جلد والے شخص کو سادہ پانی،جوش اور پھل زیادہ استعمال کرنا چاہیں۔خون کی گردش درست کرنے کے لیے ورزش ضروری ہے۔

جھریوں والی جلد اور اس کی حفاظت؛
جس جلد پر بل اور لائینں ہوں وہ جھریوں والی جلد کہلاتی ہے۔ جھریوں والی جلد کا روزانہ ایک بار مساج کرنا ضروری ہے۔اور اپنی ذہنی پریشانیوں کو دور رکھنا چاہے۔جھریوں والی جلد کو موسچرائرر کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لیے مساج کے لیے اچھی کوالٹی کا موسچرائزراستعمال کریں۔

میمونہ یعقوب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *