اسلام علیکم دوستو!
اگر آپ بھی گوری رنگت یا نکھرا چہرا پانے کے لیے بہت سے فورمولاز کا استعمال کر کر کے تھک چکے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہی ہے.
آج میں آپ کے ساتھ جلد پر شہد لگانے کے طریقے اور اسکے فائدے بیان کروں گی. اس طریقے کے روزانہ استعمال سے آپ کے چہرے کی رنگت گوری ہوگی اور داغ اور دھبوں سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں.
شہد کا فورمولا بنانے کا طریقے کار:
دو چمچ شہد
ایک چمچ لیمن کا رس
آدھا چمچ گلیسرین
آدھا چمچ بادام کا تیل
ایک چمچ بیسن
اجزا کو اچھی طرح ملا کر تھوڑی دیر کے لیے ریفریجریٹر میں رکھیں. ٹھنڈا ہو جاۓتو نکال لیں. چہرے کو پانی سے دھو کر خشک کر لیں اور پھر اس فارمولے کو اچھی طرح اپنے چہرے پر لگائیں. سوکھنے کا انتظار کریں یہ پھر 10 منٹ تک لگاۓ رکھیں. کم از کم اس ترکیب کا استعمال ہفتے میں تین بار کریں. ایک ہی مہینے میں آپ کا چہرا بہترین رنگت اور نکھار سے بھرپور ہوجاۓگا…..