Skip to content

پاکستان میں گھر بیٹھے پیسے کمانا__ سچ یا جھوٹ (Part_2)

میں نے لسٹ میں جن پلیٹ فارمز (ذرائع)کا ذکر کیا تھا اب ان کی باری باری وضاحت کروں گا۔ میں آپ کو ذاتی طور پر مشورہ دوں گا کہ آپ ان میں سے دو یا تین پلیٹ فارمز پر کام شروع کر دیں اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو چند ہفتوں میں ہی پتہ چل جائے گا کہ آپ کے لئے بہترین پلیٹ فارم کون سا ہے۔

نمبر1_ فری لانسنگ:

آج کل آپ نے یہ لفظ “فری لانسنگ” بہت جگہ سنا ہو گا۔ اس کو اگر سادہ الفاظ میں بیان کروں تو یہ ایک آنلائن مارکیٹ ہے جس میں آپ دکان(پروفائل) بنا کر اپنی سکلز_ جیسا کہ گرافک ڈیزائننگ، ویب سائیٹس ڈویلپمنٹ، ویڈیو ایڈیٹنگ وغیرہ) کو بیچ سکتے ہیں۔ آپ کو وہاں بہت سے کسٹمر ملتے ہیں جو آپ کی سکلز کو استعمال کرواتے ہیں اور اس کے بدلے آپ کو معاوضہ فراہم کرتے ہیں۔ فری لانسنگ کرنے کے لیے کافی ساری ویب سائیٹس ہیں جہاں آپ اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں۔ جیسا کہ ؛
نمبر1_ Fiverr
نمبر2_ UpWork
نمبر3_ Freelancers
نمبر4_ People per Hour
نمبر5_Guru.com
نمبر6_ Workchest
ان ویب سائیٹس پر اکاؤنٹ بنانے کےلیے آپ یوٹیوب سے مدد لے سکتے ہیں۔ ان پر اکاؤنٹ بنانا بہت ہی آسان ہے۔ لیکن اس سے پہلے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کوئی نہ کوئی سکل سیکھیں۔ ان سکلز میں گرافک ڈیزائیننگ ، ورڈ پریس ، ایس ای او، کری ایٹو راٹنگ ، ایپ ڈویلپمنٹ ، کویک بک ، آرٹیکل رائیٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ سب سے زیادہ مشہور سکلز کی بجاۓ کوئی ایسی سکلز سیکھیں جو ابھی نئی ہو اس میں مقابلہ بہت کم ہو۔ اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کے لیے آگے بڑھنے میں آسانی ہو جائے گی۔

اپنے لیے سکلز کا انتخاب کیسے کریں ؟
ہر شخص میں کوئی نہ کوئی ایسی سکل ہوتی ہے جو اسے باقی لوگوں سے منفرد کرتی ہے اس کے لئے میرا مشورہ ہے کہ آپ کوئی سی بھی تین سکلز اپنی پسند سے منتخب کر لیں۔ آپ کو چند ہفتوں میں پتہ چل جائے گا کہ آپ کی سب سے بہتر سکل کون سی ہے۔ تو پھر اسی ایک سکل میں مہارت حاصل کریں۔ جیسا کہ اگر آپ کی انگریزی بہت اچھی ہے توکرئیٹیو رائیٹنگ سیکھ لیں۔ اگر آپ ڈرائنگ کر لیتے ہیں تو گرافک ڈیزائننگ سیکھ لیں۔

یہ سکلز کیسے سیکھیں ؟
آپ یہ سکلز یوٹیوب سے سیکھ سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر ان سکلز کی ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ آپ وہاں سے دیکھیں اور پھر خود روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کریں۔ میرا بھی یوٹیوب پر Technical Zaibo کے نام سے چینل موجود ہے۔ آپ کو کوئی بھی مسئلہ پیش آۓ تو آپ کمنٹ کر سکتے ہیں میں ویڈیو بنا کر اس مسئلہ کو حل کر دوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *