آج کل خوبصورتی کے دلدادہ تو ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔اور خوبصورتی تو ہر چیز میں موجود ہوتی ہے۔ پھر چاہے وہ انسان میں ہو یا کسی بے جان چیز میں، کسی کی فن میں ہوں یا پھر کسی جگہ میں۔ دنیا بے شمار حسین اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے۔ خوبصورتی کی اس دنیا میں جاپان بھی شامل ہے۔ جو مختلف جگہوں کی خوبصورتی کی وجہ سے جانا اور مانا جاتا ہے ۔
ماؤنٹ فیوجی، جاپان کا ایک خوبصورت پہاڑ ہے۔ اسے جاپان کی ثقافتی اور روحانی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ ماؤنٹ فیوجی، جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ہے جو کہ تین ہزار سات سو چھہتر میٹر لمبا ہے۔ ساتویں صدی سے، ماؤنٹ فیوجی کو شینتو کے ماننے والوں کی مقدس جگہ سمجھا جاتا ہے۔ جاپان کے تین مقدس پہاڑوں میں سے ماؤنٹ فیوجی ایک ہے۔ ماؤنٹ فیوجی خوبصورت جھیلوں سے لدا ہوا ہے۔
ناڑا پارک، جاپان کے شہر ناڑا کا ایک عوامی پارک ہے جو کہ 1880 میں بنایا گیا تھا۔ ناڑا پارک جاپان کے قدیم ترین پارکس میں سے ایک ہے۔ تقریبا 1200 جنگلی ہرن ناڑا پارک میں آزادانہ گھومتے ہیں۔ ناڑا پارک کا کل رقبہ 1240 ایکڑ ہے۔ ناڑا پارک میں بہت سے بدھ مت کے مندر بھی موجود ہیں۔ یہاں کے ہرن بہت دوستانہ ہوتے ہیں اور یہ تقریبا پورے پارک میں سیاحوں کو نظر آتے ہیں سیاحوں کی بڑی تعداد ان ہرنوں کی وجہ سے یہاں آتی ہے یہ ہرن سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ہیں۔
ماؤنٹ یو شینو بھی جاپان کی بہت سی خوبصورت جگہوں میں سے ایک ہے۔ ماؤنٹ یو شینو، ضلع یو شینو میں موجود ایک قصبے میں واقع ہے۔ ماؤنٹ یو شینو بہار کے موسم میں سب سے زیادہ سیاحوں کو متوجہ کرتا ہے اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ چیری کے پھول ہیں۔
تامہ آرٹ یونیورسٹی لائبریری، جاپان کے شہر ٹوکیو کی ایک جانی مانی یونیورسٹی ہے۔ یہاں فلم فوٹوگرافی اور زراعت کے موضوعات سے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بلو پونڈ بھی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ یہ جاپان میں انسان کے ہاتھوں سے بنایا گیا پہلا تالاب ہے۔ بوڑھا ہو یا جوان ہر کوئی اس تالاب کو بہت پسند کرتا ہے یہ تالاب قدرتی حسن سے مالا مال ہے اس کے علاوہ نومبر خزاں کے موسم میں اس تالاب میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ۔
شیبو یا، جاپان کے شہر ٹوکیو کا ایک خصوصی وارڈ ہے۔ شیبو یا کراسنگ دنیا میں بہت مشہور ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک ہی وقت میں بہت سے پیدل سوار لوگ ایک جگہ اکٹھے ہو کر سڑک کراس کرتے ہیں یہ دنیا کا سب سے زیادہ مصروف ترین کرو سنگ واک سمجھا جاتا ہے دیکھنے والا یہ ہجوم دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے ۔
دنیا میں کچھ انسانوں کو یہ موقع بہت کم ملتا ہے کہ وہ باہر جائیں اور کھل کر ان جگہوں کا بھرپور اور لطف اٹھا سکیں۔ اگر کبھی سیر و تفریح کا پروگرام بنے تو جاپان ضرور جاہیے کیونکہ یہ مقامات اور جگہیں نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ یہ آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہماری صحت اور تندرستی کا بھی باعث بنتی ہیں۔
Thursday 7th November 2024 10:01 am