محنت کی برکتیں
محنت کرنے والے سے اللہ پاک بھی خوش ہوتے ہیں۔ اور لوگ بھی عزت و تقریم سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ سب مل کر کام کریں تاکہ ملک ترقی کرے اور ہمارے ملک کا نام اور کام دوسرے ملکوں میں بھی اُنچا ہو۔ اور محنت ہی میں برکت ہوتی ہیں۔
پختہ کام
ہر کامیابی و کامرانی کی ضمانت محنت و مشقت ہے۔ یہ ایسی صلاحیت ہے جس کا ثمر ہمیشہ شیریں ہوتا ہے۔ کیونکہ محنت کرکے کی گئی کمائی حلال ہوتی ہے۔ روز ازل سے لے کر آج تک انسان نے جو ترقی کی منزلیں طے کیں ان میں محنت کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہیں۔ اس کی بدولت انسان نے اپنے مسائل حل کیے محنت سے ہی انسان کے اپنے معاشرتی معاملات کو حل کیا اور اپنی ضروریات زندگی کے سامان پیدا کیے انسان کی جدوجہد ہی سے آرائش وآسائش کے سامان پیدا ہوئے۔ محنت ہی سے انسان نے پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کیا اور محنت کی وجہ سے ہی انسان سمندروں کی تہہ تک پہنچا محنت سے ہی نئے نئے ملک دریافت ہوئے محنت ہی کی وجہ سے انسان نے بلند وبالا عمارت کھڑی کیں ہیں۔ رات دن کی کوششوں سے ہی انسان نے مختلف ایجادات کیں ہیں۔
آج جو بھی چیزیں نظر آرہی ہیں جیسے ریڈیو ، ٹیلی ویژن ، بجلی، ہوائی جہاز، موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر چیزیں انسان کی محنت سے کی ہوئیں ایجادات ہیں۔ اور یہ سب کچھ مختلف اور لوگوں کی محنت و کوشش سے وجود میں آئی ہیں۔ اور جو قومیں محنت اور کوشش نہیں کرتیں وہ پیچھے رہ جاتی ہیں اور ان کو یاد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ اور اپنی عزت وقار کھو بیٹھتی ہیں۔ انہیں ترقی یافتہ قوموں کا محتاج ہونا پڑتا ہے۔ محنت ہی سے ترقی ممکن ہے جس چیز کے لیے محنت اور کوشش کی جائے وہ ضرور ملتی ہے۔ جیسا کہ کسان محنت سے کھیت میں بیج ڈالتا ہے۔ اُس کو وقت پر کاشت کرتا ہے اور اس کا خیال رکھتا ہے اسے وقت پر پانی دیتا ہے۔ سارا دن محنت کرتا ہے۔ پھر اس کو محنت کا پھل اناج کی صورت ملتا ہے۔ محنت اور کوشش ایک ایسا عمل ہے جس سے انسان ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔ اور ترقی کے نئے راستے کھلتے جاتے ہیں۔ محنت کی ہو تو ہی انسان کی عظمت بھی ہوتی ہیں
ہنر مندی
ہمارے ملک پاکستان میں بہت سے ادارے ہے جہاں دن رات محنت کر کے طلباء و طلبات کو ہنر مند بنایا جاتا ہے۔ ہر انسان کو چاہیے کہ وہ دنیا میں آیا ہے تو اپنے حصے کا کام سر انجام دے تاکہ ملک ترقی کرے اور جو لوگ کام نہیں کرسکتے ان کے لیے کچھ ایسا کریں کہ وہ بھی گھر بیٹھے حلال روزی کما سکے تاکہ وہ آپ کو دعائیں دیں۔