کیل مہاسے (ACNES)
زیادہ تر جوانی میں چہرے پر چھوٹی چھوٹی پھنسیاں نکلتی ہیں۔اس سےچہرہ بد صورت ہو جاتا ہے۔اسے “کیل مہاسے “کہتے ہیں۔کیل مہاسے ہارمونز کی خرابی ،پیٹ میں خرابی ،جلد کی صفائی میں کمی سے ہوتے ہیں۔مہاسے چکنی جلد پر نکلتے ہیں۔اس لیے چہرے پر چکنی کریم ،تیل نہیں لگانے چاہیے۔مہاسوں کو ہاتھ سے پھوڑنے پر نشان بن جاتے ہیں۔علاج کے درمیان پیٹ صاف رکھیں۔قبض نہ ہونے دیں جلدی فائدہ ہوگا ۔
مہاسوں کا تعلق کھانے پینے کی غلط عادات سے ہے۔جیسے بے فائدہ غذا، بے مطلوبہ غذا ،اسٹارچ امیز غذا،یا پھر چینی یا چکنی خوردنی اشیاء کی زیادتی ۔اگر پیٹ اپنا کام صحیح نہیں کرتا تو نیکار چیزوںکو یقینی جلدی باہر آجانا چاہیے۔او ر اتنی جلدی باہر نہیں آتی اور خون میں زہریلے عناصر پھیل جاتے ہیں۔زائد کوشیش کی صورت میں جلد کی ایک کوشیش یہ بھی رہتی ہے کہ بیکار چیزوں کو باہر نکالے ۔جب یہ کام کر نا بند کر دیتا ہے تو ایسی حالت کا نتیجہ ہےمہاسے۔
مہاسوں کی دوسری وجوہات:
زیادہ مقدار میں چائے،کافی ،تمباکو،ذہنی تناؤ، شراب ،ماہواری کی خرابی وغیرہ۔
غذا سے علاج :
مہاسے دور کرنے کے لیے شروع میں ایک ہفتہ پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے۔اس دوران دن میں تین بار کھانا کھانا چاہیے۔کھانے میں انگور،انناس،اور وغیرہ ۔موسم کے مطابق پھل کھانے چاہیے۔ڈبہ بند پھل وغیرہ ممنوع ہیں۔پانی میں لیموں نچوڑ کر پینا چاہیے۔اس دوران کم از کم دو بار گرم پانی پینا چاہیے۔
ایک ہفتے بعد مریض کو متوازن غذا کھانی چاہیے۔ہر ماہ تین دنوں تک صرف پھلوں کو ہی کھانا چاہیے۔کھانے جن میں چکنائی یا سٹارچ زیادہ ہو ان سے بچنا چاہیے۔ساتھ ہی ساتھ گوشت ، چینی ،تیز چائے یا کافی ، اچار،آئسکریم اور میدے سے بنی چیزیں نہیں کھانی چاہیے۔
مہاسوں کے علاج کے لیے وٹامن اے کا استعمال کرنا چاہیے۔مہاسوں کے داغ نہ ہوں اور پرانے داغ ختم کرنے کے لیے اٹامن ای کا استعمال کرنا چاہیے۔جہاں تک مقامی علاج کا تعلق ہے سب سے پہلے جلد کے چھیدوں کو کھولنے کے لیے گرم پانی سے جلد کو پونچھنا چاہیے۔اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے ۔دھوپ اور ہوا کے غسل سے فائدہ ہوتا ہے ۔لیموں کے رس کو متاثرہ حصوں پر لگانے سے بھی کافی فائدہ ہوتاہے ۔
پودینہ :
اگر چہرہ داغ مہاسوں سے بگڑ گیاہے۔تو روزانہ پودینے کو پیس کر اس کا لیپ کریں ۔چہرہ ایک مہینے میں نکھر جائے گا۔
چھاچھ:
بیسن کو چھاچھ میں گوند کر لیپ کریں۔مہاسے ٹھیک ہو جائیں گے۔
سیاہ مرچ:
20 سیاہ مرچ گالاب کے پانی میں پیس کر رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح گرم پانی سے دھو لیں ۔اس سے کیل مہاسے ختم ہو جائیں گے اور چہرہ خوبصورت ہو جائے گا۔
ٹماٹر:
ملتانی مٹی پیس کر ٹماٹر کے پانی میں گوند کر لیپ بنا لیں۔
چہرے پہ اس کا لیپ کر کہ تین منٹ لگا رہنے دیں پھر گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ٹماٹر کا رس ایک گلاس روزانہ پینے سے مہاسے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
نیم:
نیم جلد کے تیل کو نکالتی ہے روز چہرے کو نیم کے صابن سے دھوئیں۔نیم کے پتے ابال کر اس بھی چہرہ دھو سکتے ہیں اس سے جلد چکنی ن ہ ہونے کی وجہ سے مہاسے نکلنا کم ہو جاتے ہیں۔
بادام:
چہرے پر خاص کر آنکھوں کے آس پاس بادام کا تیل ملیں ۔اس سے جھریاں نہیں پڑیں گی ۔دو بادام پیس کر اس میں آدھا چمچ شہد ،دو چمچ نیم گرم دودھ میں ملا کر چہرے اور ہاتھوں پہ لیپ کریں۔بیس منٹ بعد دھوئیں جلد ملائم ہو جائے گی۔
نارنگی:
نارنگی کے خشک چھلکے پانی میں پیس کر چہرے پر لگانے سے مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔
لیموں:
گرم دودھ پرجمنے والی ملائی ایک چمچ پر لیموں نچوڑ کر ملنے سے مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔لیموں کے رس کو چار گنا گلیسرین میں ملا کر چہرے پہ رگڑنے سے مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔چہرہ خبصورت نکل آتا ہے۔
تحریر:محمد احمر (ملتان )