تحریر:-رحیم حیدر
15 جنوری 2021
صحت کے راز
ایک بار حضرت موسؑی علیہ سلام نے اللہ تعالی سے سوال کیا،اے اللہ میں آپ سے سب سے زیادہ کیا دُعا مانگا کروں۔۔؟
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا..
اے موسیؑ تم مجھ سے صحت مند رہنے کی دُعا کیا کرو.
جب میں نے اس حدیث قدسی کو پڑھا تو میں بہت حیران ہوا.اور سوچنے لگا،اس لحاظ سے تو ہم اپنی صحت اپنے جسم کے ساتھ بہت ہی بُرا سلوک کر رہے ہیں.
آج کے دور میں جس طرح کا ہمارا لائف سٹائل ہے،ہمارا اُٹھنا،بیٹھنا کھانا پینا،راتوں کو دیر تک جاگنا اور پھر صبح دیر تک سویا رہنا حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا.ہماری جسمانی صحت کے لیے کتنا خطرناک ہے.
دوستو طویل اور صحتمند زندگی بسر کرنے کے لیے آج میں آپ سے 6 اہم نکات بیان کروں گا۔اس کے علاوہ،ایک ہی طرح کا لائف سٹائل جو آپ کو مختلف بیماری سے بچنے میں مدد دیتاہے، آپ کو وزن کم کرنے آپ کو صحتمند رہنے مددگار ثابت ہوگا۔
1 کافی ورزش کریں
روزانہ کم از کم 30 منٹ یا اس سے زیادہ کی ورزش انسانی صحت کے لیے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوتی.لہذا ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں.
2 جب آپ کو نیند آئے تو سو جائیں.
جب آپ کو یہ محسوس ہو رہا ہو کے آپ کو نیند آرہی ہے،تو آپ سونے کے لیے چلے جائیں.اور کم از کم 8 گھنٹے کی پُر سکون نیند لیں تحقیق سے ثابت ہے کے پُرسکون نیند انسانی جسم کے لیے پٹرول کا کام کرتی ہے.
اس کے برعکس اگر ہم راتوں کو دیر تک جاگیں تو اس کے نتیجیے میں ہماری صحت خراب ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں.اس طرح کی غیر فطری زندگی کینسر اور دیگر خطرناک بیماریوں کا موجب بنتی ہے.
3 جب آپ کو بھوک محسوس ہو تب کھائیں.
جب آپ کو بھوک محسوس ہونے لگے تب کھائیں،جس طرح کا ہمارا لائف سٹائل ہے.وقت بے وقت کا کھانا اور بہت زیادہ کھا لینا انسانی صحت کے لیے بہت ہی نقصان دہ ہے.
مثال کے طور پر جب آپ کو بھوک نہیں ہے،تب بھی آپ کھائے چلے جارہے ہیں.تو یاد رکھیے کہ آپ اُس کھائے ہوئے کو ٹھیک سے ہضم نہیں کرسکیں گے.جس سے تیزابیت اور بد ہضمی شروع ہوجاتی ہے، اور اس سے دیگر پیچیدہ بیماریوں ہونے کا امکان ہوجاتا ہے۔
اور ویسے بھی بھوک لینا دراصل اچھی صحت کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے،لیکن اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ کو بھوک نہیں ہے تو آپ کو تھوڑا سا انتظار کرنا چاہئے اور پھر کھانا چاہئے۔
4 سونے سے پہلے اپنے اعضاء ٹھنڈے پانی سے دھوئے.
جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا ہے ، اچھی اور متوان صحت کے لئے مناسب سونا بہت ضروری ہے۔اگر آپ ٹھنڈے پانی کا استعمال کرتے ہوئے سونے سے پہلے اپنے اعضاء (ہاتھ ، بازو ، آنکھیں، ٹانگیں، منہ،) دھو لیں تو اس سے آپ کو سکون بھی ملے گا اور آپ کو گہری نیند بھی آئے گی۔
5 مستقل بنیادوں پر ذہنی ورزش کریں.
آپ کے جسم کا آپ کے دماغ سے بہت گہرا تعلق ہے۔اس دور میں بہت سی بیماریاں بے چینی اور نفسیاتی ہیں۔شدت و دباوُ اور اضطراب ہماری جسمانی صحت کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے جتنا ضروری ہو ذہنی ورزش کریں جس طرح مراقبہ کرنا وغیرہ.
6 ہر روز صبح جلدی اٹھنے کی عدادت ڈالیں
جلدی اُٹھنے کی یہ عادت آپ کو ایک تندرست صحت مند،اور عقلمند اور دولت مند انسان بنائے گی.لہذا رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اُٹھنے کی عادت اپنائیں..