السلام علیکم پیارے دوستو اللہ تعالی رحمان و رحیم ہے – بندہ جب بھی اس کو پکارتا ہے وہ اپنے بندے کی پکار ضرور سنتا ہے – انسان خطا کا پتلا ہے اس سے روز کوئی نہ کوئی گناہ ہو جاتا ہے اللہ تعالی نے اپنے محبوب بندوں کی یہ تعریف نہیں فرمائی کہ ان سے گناہ نہیں ہوتے بلکہ فرمایا ان سے گناہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں –
تو پیارے دوستو توبہ استغفار کے حوالے سے آج ایک سچا واقعہ شیئر کر رہی ہوں-
ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پچھلی قوم میں ایک شخص تھا-اس نے ننانوے قتل کیے تھے اس نے لوگوں سے معلوم کیا کہ دنیا میں سب سے بڑا عالم کون ہے لوگوں نے اسے ایک خدا رسیدہ راہب کا پتہ بتایا وہ اس راہب کے پاس گیا اور بولا حضرت میں نے ننانوے قتل کیے ہیں کیا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے راہب نے کہا نہیں تمہاری توبہ قبول ہونے کی اب کوئ صورت نہیں یہ سنتے ہی اس شخص نے مایوسی میں اس راہب کو بھی قتل کر دیا-اور اب وہ پورے سو افراد کا قاتل تھا- اب پھر اس نے لوگوں سے پوچھنا شروع کیا کہ اس زمین پر دنیا کا سب سے بڑا عالم کون ہے لوگوں نے اسے ایک اور راہب کا پتہ دیا اب وہ توبہ کی غرض سے اس راہب لے پاس گیا اور بولا کہ میں نے سو قتل کیے ہیں کیا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے اور میری بخشش کی کوئ صورت ہے
راہب نے کہا کیوں نہیں بھلا تمھارے اور توبہ کے درمیان کون سی چیز رکاوٹ بن سکتی ہے تم فلاں ملک میں جاؤ وہاں خدا کے کچھ نیک بندے خدا کی عبادت میں مصروف ہیں تم بھی ان کے ساتھ خدا کی عبا دت میں لگ جاؤ اور پھر کبھی اپنے وطن واپس نہ آنا کیونکہ یہ جگہ دینی لحاظ سے تمہارے لیے مناسب نہیں ہے وہ شخص روانہ ہوا- ابھی آدھے راستے تک ہی پہنچا تھا کہ موت کا پیغام آگیا اب رحمت اور عزاب کے فرشتے آپس میں جھگڑنے لگے رحمت کے فرشتوں نے کہا یہ گناہوں سے توبہ کر کے خدا کی طرف متوجہ ہو کر ادھر آیا ہے عذاب کے فرشتوں نے کہا ابھی اس نے کوئی بھی نیک عمل نہیں کیا ہے یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ ایک فرشتہ انسان کی صورت میں آیا ان فرشتوں نے اسے اپنا حکم بنا لیا کہ وہ ان دونوں کے درمیان کوئی فیصلہ کرے اس فرشتے نے کہا دونوں طرف کی زمین ناپو اور دیکھو کہ وہ جگہ یہاں سے قریب ہے جہاں سے یہ شخص آیا ہے یا وہ جگہ یہاں سے قریب ہے جہاں اس شخص کو جانا تھا
فرشتوں نے زمین کو ناپا تو وہ جگہ قریب نکلی جہاں اس شخص کو جانا تھا اور جاتے ہوۓ فرشتہ رحمت نے اس کی روح قبض کر لی اور خدا نے اسے بخش دیا- سبحان اللہ ہما را رب کس قدر مہربان ہے اس لیے ہم سے کتنا ہی بڑا گنا ہ کیوں نہ ہو جاۓ ہمیں توبہ کی قبولیت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے
اللہ تعالی ہم پر رحم فرماۓ اور ہم سب کے گناہوں کو معاف فرماۓ آمین
جزاک اللہ خیر