ایک نئی دلیل

In ادب
January 03, 2021

ابھی حال ہی میں کیلی فورنیا میں ماہرین نے ہوائی جہاز میں ایک نئے ایندھن کا تجربہ کیا جس میں موجود ایندھن سے حادثہ کے وقت آگ لگنے اور بھڑکنے کے امکانات بہت کم ہیں یہ جاننے کیلئے کہ حادثہ کے وقت اس ایندھن سے خسارہ کتنا کم کیا جا سکتا ہے باقاعدہ ایک جمبو میں اس ایندھن کو ڈال کر مسافرین اور پائلٹ اور عملہ کی جگہ ڈمی بٹھا کر ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا اور اس کو پہلے سے طے شدہ جگہ پر جہاں بڑی بڑی چھریاں کھڑی کی ہوئیں تھیں ریموٹ کنٹرول سے اتارا گیا چھریاں اس لئے تاکہ ٹنکی پھٹ جائے اور صحیح صحیح اندازہ ہو کہ آگ لگتی ہے یا نہیں اور لگتی ہے تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے یا نہیں؟

اس تجربے نے یہ ثابت کر دیا کہ ریموٹ کنٹرول سے کسی بھی جہاز کو اڑایا اور کہیں بھی اتارا جا سکتا ہے ایسا نہیں کہ سرکاری تحقیقاتی اداروں اور ان کے ماہرین کا ذہن اس طرف نھیں گیا رائٹھون کمپنی جس نے طیاروں کو زمین سے کنٹرول کرنے کے اس نظام کو مزید فعال بنایا اس کے چیئرمین اور اس سسٹم کے چیف انجینئر سے 11ستمبر کے واقعات میں اس نظام کے رول کے امکانات کے بارے میں پوچھا جا چکا ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ کیا باور کیا جا سکتا ہے کہ خود امریکی اپنے ملک کو تباہ کریں ایسے لوگوں کو چاہیے کہ امریکی مصنف bomford)james(کی کتاب body of secretsکا مطالعہ کریں اس کتاب میں مصنف نے واقعات کی روشنی میں یہ بتایا ہے کہ امریکہ میں ایسی طاقتیں موجود ہیں جو ملک کی پالیسی کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے اور چلانے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں اور ماضی میں اس طرح کی کارروائیاں وہ کر چکی ہیں ان حقائق کی روشنی میں ہر آدمی خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ 11ستمبر کے حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے