فالس فلیگ آپریشن ،انڈیا اور پاکستان.

In دیس پردیس کی خبریں
January 03, 2021

فالس فلیگ آپریشن سے مراد وہ آپریشن ہے جسمیں ایک ملک یا خفیہ ایجنسی اپنے ہی عوام کیخلاف دہشتگردی کا ایک واقعہ انجام دیتی ہے اور بعد میں اپنے مخالف ملک یا ایجنسی پر اسکا الزام لگاتی ہے تاکہ اْن پر حملہ کیا جاسکے۔

فالس فلیگ آپریشن کی ابتدا۔
فالس فلیگ آپریشن کی ابتدا ۱۶ ویں صدی میں ہوئی، اْس وقت بحری قزاق اور نجی افراد دوسرے بحری جہازون کو دھوکہ دینے کیلئے یہ حربہ استعمال کیا کرتے تھے تکہ وہ اْن پر حملہ کرنے سے پہلے قریب سے منتقل ہوجائیں۔

فالس فلیگ آپریشن اور دورِ جدید۔
آج کل کی اصطلاح میں جب ایک ملک خود ہی اپنے اوپر حملہ کرتا ہے اور کسی حریف ملک یا دہشت گرد تنظیم کو اسکا مورد الزام ٹھراتا ہے تا کہ اْن پر حملے کا بہانہ بنایا جاسکے۔

آپریشن نارتھ ووڈز۔
فالس فلیگ آپریشن کی سب سے اہم مثال یہ آپریشن ہے جو کہ امریکی انٹیلیجنس حکام نے کیوبا کے صدر کا تختہ اْلٹنے کیلئے اْس وقت کے امریکی صدر کینیڈی کے سامنے پیش کیں جسکے مطابق امریکی شہروں میں دھماکے کرنے،امریکی بحری بیڑے کو کیوبا کے حدود کے نزدیک نشانہ بنانے اور امریکی طیارے کو ہائیجیکنگ کے منصوبے شامل تھے لیکن صدر کینیڈی نے اسکو رد کردیا۔

پاکستان، بھارت اور فالس فلیگ آپریشن۔
وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے ۲۰ دسمبر ۲۰۲۰ء کو عالمی برادری کو خبردار کیا کہ بھارت کیجانب سے ایک بار پھر پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے اور وجوہات میں بتایا گیا کہ کشمیر میں ایک سال سے کرفیو کے علاوہ ، کسانوںکا احتجاج اور دوسری علیحدگی پسند تحریکیں وہاں زور شور سے چل رہی ہیں۔

کیا یہ پہلی دفعہ ہورہا ہے؟
اگر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تلخیوں پر مبنی موجودہ حکومت کے گزشتہ دو سالوں کو دیکھا جائے تو پاکستان نے اس سے پہلے بھی متعدد بار عالمی برادری کو خبردار کیا ھے جنمیں بھارت اور چین کی کشیدگی، بھارت میں سیٹیزن بل کی منظوری وغیرہ شامل ہیں۔

پلوامہ حملے سے ابھی نندن کی رہائی تک۔
۱۴ فروری ۲۰۱۹ء کو پلوامہ کے مقام پر انڈین پولیس فورس کے وین پر ایک حملے کیوجہ سے تقریبا ۴۰ آفیسرز جان کی بازی ہار گئے لیکن بھارت نے بنا تحقیقات کے اسکا الزام پاکستان پر لگادیا اور جوابی کاروائی کی دھمکیاں شروع کیں ۔اسکے بعد ۲۶ فروری کو بقول، انڈین میڈیا اْنکے جنگی جہازوں نے بالاکوٹ پر کامیاب حملہ کیا اور ۳۰۰ کے قریب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا لیکن حقیقت ۳ ، ۴ درختوں کو ہلاک کرنے اور اپنا پے لوڈ گرانے کے علاوہ کچھ نہ تھی۔جواب میں پاکستان ائیرفورس نے نہایت مہارت کیساتھ نہ صرف اْنکے دو جہاز مار گرائے بلہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کیا جسکی تواضع شروع میں لوگوں نے مْکوں اور بعد میں پاکستان آرمی کو جوانوں نے گرما گرم چائے سے کی ساتھ ہی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اسکو رہا بھی کردیا گیا۔

/ Published posts: 10

My Name is Asfandiyar .I'm student of Journalism and Mass communication.Along with that I am working as a reporter and news writer with Pakistan Broadcasting Corporation

Facebook