ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس موقع پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورگر اور ملحقہ علاقوں، بالائی ہزارہ ڈویژن اور بونیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 تھی، اس کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔