مفتی قوی کو تھپڑ اور لوگوں کا ری ایکشن
بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کل جیسا کہ مفتی قوی نامی ایک شخص ہر ہرکات و عادات کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس طرح دکھایا جارہا ہے کہ جیسے تمام اسلام سے منسلک بندے اسی طرح کے کردار کے مالک ہیں!
کیا ہم کسی بندے کو بے پردہ کر نے کی آڑ میں اسلام دشمنی تو نہیں دکھا رہے؟
آج مفتی قوی نامی بندے کو ایسے دکھایا جارہا ہے کہ تمام علماء کا سر شرم سے جھکا ہوا ہے۔ ہر مفتی آج اپنے نام کے ساتھ لگا ہوا مفتی اسی داغ کی طرح محسوس کر رہا ہوگا جیسا کہ وہی کرنے والا ہو؟
ہم لوگ کس طرف جا رہے ہیں؟
اگر کوئی مفتی نامی بندہ جو شاید ہی اسلامی کردارمیں شاید ہی نظر آیا ہو۔ اس بندہ کی مثال پیش کرتے ہوئے آج کی طوائفیں میڈیا پر کھلے عام تمام علماء و مفتیان کو ایسا ظاہر کررہی ہیں جیسے کفار کے پرستار کرنے میں لگے ہیں۔
اسلام کے خلاف میڈیا پر آئے روز باتیں کیوں؟
کبھی مفتی قوی کی آڑ میں اسلام دشمنی دکھائی جاتی ہے، کبھی میرا جسم میری مرضی کے الفاظ میڈیا پر سرعام بول کر اسلام دشمنی دکھائی جاتی ہے، کبھی ہمارے پرائم منسٹر(وزیرِ اعظم عمران خان ) کے حلف اٹھاتے وقت کچھ الفاظ کو اٹک کر پڑھنے میں اسلام دشمنی دکھائی جاتی ہے، کبھی مولانا طارق جمیل کے سچے جملے پر اسلام دشمنی دکھائی جاتی ہے، کبھی مولانا طاہرالقادری کے دھرنوں میں اسلام کے ذمہ داروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، کبھی خادم حسین رضوی مرحوم جیسے ختم نبوت کا پاسبانوں کو جیل جانے پر بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آخر کب تک؟
میرا مختصر مگر اہم ترین سوال یہ ہے کہ ایسا کب تک ہوتا رہے گا؟ کیا ہم اسلام کو بھی سیاست سمجھنے لگے ہیں؟ کیا ہم اپنے ایمان میں اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ خود ہی مسلمان ہوکر اپنے مذہب کو ساری دنیامیں بدنامی کا سبب بن رہے ہیں؟
ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھنا ہوگا کہ ایسا کب تک ہوتا رہے گا اور ایسا ہو ہی کیوں رہا ہے؟ اسی لیے اپنے ایمانوں کو مضبوط کیجیئے ۔ اور غلط کو غلط کہنے کا مطلب یہ بھی نہیں کہ ہم اس کی آڑ میں سب کو برابر سمجھنے لگیں۔
امید ہے کہ ہم اپنے ذہنوں میں مثبت بیج بوئیں گے اور ایسی غلیظ سوچوں اور سوچوں سے منسوب لوگوں سے دور رہیں گے۔
تحریر اچھی لگے تو کومنٹس میں اپنی آراء کا اظہار ضرور فرمایا کیجیئے۔
نیز میرے چینل کلاتی میڈیم کو سبسکرائب ضرور کریں۔ میں آپ بڑی محنت کے ساتھ آپ دوستوں کے لیے بہت اچھی اچھی وڈیوز بناتا رہتا ہوں۔ وڈیوز اچھی لگیں تو اپنے پیاروں سے بھی ضرور شیئر کریں۔ شکریہ و السلام!