ماں کے 4 جھوٹ ! پارٹ 1

In ادب
January 03, 2021

ماں کے4جھوٹ:پارٹ 1
اس حقیقت کو عربی زبان کےتحریر نگار ڈاکٹر مصطفی اکاد کی نطم اقتباس سے لیاگیا ہےانہوں نے ایک لڑکے کا قصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک گاؤں میں ایک لڑکا اور اس کے ماں باپ رہا کرتے تھے ۔غربت اس قدر تھی کہ زندگی کی تمام اسائشوں کے بارے میں سوچنا تو دور دووقت کی روٹی بھی بامشکل میسر ہوتی تھی ۔ایک دن کسی کے گھر سے ہمارے گھر چاول آئے تو ہم بہت خوش ہوئے اور اپنی اپنی پلیٹ میں چاول ڈالے اور ہم کھانے لگ گئے اچانک ماں نے اپنی پلیٹ کےچاول بھی میری پلیٹ میں ڈال دیے۔بولی بیٹا! یہ چاول تم کھالو

مجھے بھوک نہیں ہے
یہ اس کا پہلا جھوٹ تھا ۔کچھ عرصے بعد جب میں کچھ جوان ہوا میں اپنے قصبے کے قریب ایک نہر میں مچھلیاں پکڑنے گیا تو میرے ہاتھ دو مچھلیاں آئیں میں نے فورا سے گھر کی جانب دور لگائی اور گھر آ کر امی کو پکانے کو دی جب امی نے پکاکر لائی اور دونوں مچھلیا ں میرے ہی آگے رکھ کر خود مچھلی کے کانٹوں کو چوسنے لگی اور میں نے اپنا کھانا چھوڈ کر پوچھاکہ امی آپ مچھلی کیوں نہیں کھا رہی تو انہوں نے جواب دیا!

بیٹا تمہیں پتا توہے کہ مجھے مچھلی کا گوشت پسند نہیں ہےتم کھاؤ
جب میرے والد کا انتقا ل ہو تو اس کے بعد ہماری دیکھ بھال میرے چچا کیا کرتے تھے اور وہ بہت اچھے آدمی تھے زندگی کی تمام اسائشیں دی مگر جب آس پاس کے لوگوں نے یہ دیکھا اور میری ماں سے کہا کہ آپ اس آدمی سے شادی کرلو ساری زندگی کیسے گزاروگی ۔مگر میری ماں نے منع کردیااور یہ کہہ دیا!

مجھے کسی ساتھی اور کسی محبت کی کوئی ضرورت نہیں 
میں تھوڑا سا اور بڑا ہوا اور میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایک مدرسے جایا کرتا تب میری ماں طرح طرح کے کپڑے سلائی کرتی اور انہیں بیچنے کے لئے لوگوں کے گھروں میں دروازے کھٹ کھٹا کر بیچتی تھی ۔ایک دن میں گھر آیا اور اس دن بارش ہورہی تھی اور ماںابھی تک گھر نہ آئی تھی میں کافی دیر تک انتظار کرتا رہا اور تنگ آکر ڈھونڈنے چلا گیا ۔میں نے دیکھا اندھیری شام میں میرے ماں سر پر کپڑوں کا گٹھا اٹھا کر بارش میںلو گو ں کے دروازوں پر دستک دیتی اور کپڑے فروخت کر رہی تھی میں نے جا کر ماں سے کہا ماں چلو آو گھر چلیں سردی ہورہی ہے ۔ماں نے جواب دیا!

بیٹا تم گھر چلو مجھے سردی نہیں لگ رہی اور نہ ہی میں ابھی تھکی ہوں ! بس یہ تھوڑے سے کپڑے رہ گئے ہیں میں بیچ کر آتی ہوں ۔

کیا آپ اس تحریر کا پارٹ 2 چاہتے ہیں ؟

/ Published posts: 5

میرانام عمررضاہےاورمیں پاکستان کے شہرسیالکوٹ سے تعلق رکھتاہوں۔میں بی ایس کا طالب علم ہوں۔میں نیوزفلیکس کی ٹیم کا حصہ ہوں اور میں اپنی قومی زبان اردو کو فروغ دیناچاہت ہوں۔

Facebook