The Secret Law of Success سیکرٹ ۔۔۔۔۔۔ کامیابی کا راز ( حصہ دوم)
ماضی میں اپنی سوچ کے بارے میں آگاہ تھے یا نہیں لیکن اب اب ضرور آگاہ ہو رہے ہوں گے اب اس راز کے علم کے ذریعے آپ خواب غفلت سے بیدار ہو رہے ہیں اور آگاہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آپ قانون کشش کو ہر جگہ دیکھ سکتے ہیں ہیں آپ ہر چیز کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔ افراد، نوکری، حالات و واقعات، صحت ،دولت، قرض،خوشی،گاڑی، جو آپ چلاتے ہیں یہاں تک کہ آپ کے آس پاس رہنے والے افراد کو بھی۔ آپ ایک مقناطیس کی طرح ان کو کھینچ سکتے ہیں۔ آپ جو کچھ بھی سوچتے ہیں اس کو وجود میں لے آتے ہیں۔ آپ کی زندگی آپ کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔
آپ کی زندگی آپ کے غالب خیالات کی آئینہ دار ہے۔ اس سیارے پر موجود تمام جاندار اسی قانون کے تحت عمل پیرا ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ انسان کے پاس دماغ ہے جو قوت فیصلہ رکھتا ہے۔ وہ اپنی قوت ارادی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کے پاس سوچنے کی طاقت ہوتی ہےاور وہ اپنی زندگی کا تعین اپنے ذہن کے ذریعے کر سکتے ہیں۔اگر آپ خود کو کاٸنات کا طاقتور ترین ٹرانسمیشن سنٹر کے طور پر سوچیں گے تو آپ ڈاکٹر وولف کے الفاظ کو سمجھ سکیں گے۔آپ کا ذہن خیالات بنتا ہے اور سوچ تصویریں آپ کی زندگی کے تجربات کی صورت میں نشر ہونے لگتی ہیں۔ آپ نہ صرف اپنی سوچ کے تحت اپنی زندگی تخلیق کر تے ہیں بلکہ آپ کے خیالات بہت طاقتور انداز میں اس دنیا پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ کبھی یہ سوچتے تھے کہ آپ اس دنیا میں کوٸی وقعت نہیں تو ایک بار پھر سوچٸے آپ کا دماغ درحقیقت آپ کے اطراف کی دنیا کو نٸی شکل دیتا ہے۔ پچھلے ٨٠ سالوں کواٸنٹم فزکس کے تحت ہونے والی دریافتوں نے انسانی دماغ کی شاندار تشکیلی طاقت کے بارے میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ ان کا کام دنیا WP Rocketعظیم دماغوں کے الفاظ کی ترجمانی کرتا ہے۔
بعض اوقات جب لوگ اس راز کو سمجھنے لگتے ہیں تو وہ ان تمام منفی خیالات سے ڈرتے ہیں جو ان کے دماغ میں پیدا ہورہے ہوتے ہیں۔ ان کو یہ جاننا ضروری ہے کہ مثبت خیالات منفی خیالات کی نسبت سو گنا طاقت ور ہوتے ہیں۔ اس سے ان کا خوف کچھ درجہ کم ہو جاتا ہے۔آپ کی زندگی میں کوٸی برا واقعہ رونما ہونے میں بہت سے منفی خیالات یا پھر طویل عرصے تک منفی طرز فکر کار فرما ہوتا ہے۔تاہم جب آپ ایک مدت تک منفی انداز میں سوچتے ہیں تو ہی وہ آپ کی زندگی میں وقوع پزیر ہوں گے۔ اگر آپ منفی سوچ رکھنے کے بارے میں پریشان رہیں گے تو آپ اس خوف کو مزید دعوت دیں گے اور یہ اس طرح بڑھتی جاٸیں گی۔ ابھی فیصلہ کیجیے کہ اب سے آپ صرف اور صرف اچھی چیزوں کے بارے میں سوچیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ کاٸنات کو یقین دلاٸیں گے آپ کی مثبت سوچ نہایت طاقت ور ہے اور جو کوٸی منفی سوچ ہے وہ نہایت کمزور ہے۔
شکر ہے کہ اس وقت میں وقفہ ہے کہ جو کچھ مہ سوچتے ہیں وہ فوری طور پر حقیقت نہیں بن جاتا۔اگر ایسا ہوتا تو ہم بہت مشکل میں آجاتے۔ وقت میں وقفے کا یہ عنصر آپ کے لیے فاٸدا مند ہے۔یہ آپ کو موقع فراہم کرتا ہے کہ آپ تجزیہ کر سکیں اور سوچ سکیں کہ آپ کیاچاہتے ہیں۔آپ فی الحال یہ علم حاصل کر رہے ہیں جو آپ کو ایک عمدہ شخصیت بنانے کے اہل بنائے گا۔ آپ کی شخصیت کا یہ پہلو ہمیشہ “حیرت انگیز شخصیت” کی تعدد پر رہا ہے۔ فیصلہ کیجیے کہ آپ کیا بننا چاہتے ہیں۔ کیا کرنا چاہتے ہیں اور پھر اس کے بارے میں سوچیے ۔مخصوص فریکوٸنسی خارج کیجیے اور پھر وہی پہلو آپ کی حقیقی زندگی بن جاۓ گا۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حصہ اول پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اگر آپ کو ہماری تحاریر اچھی لگیں تو ہماری حوصلہ افزائی کے لیے کمنٹ اور شئیر ضرور کریں۔ اور اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئر کریں