ٹاپ دس بہترین اپلیکیشنز

In عوام کی آواز
January 03, 2021

ٹاپ دس بہترین اپلیکیشنز جو سٹوڈنٹس لائف میں ایک بھرپور انقلاب کا سبب

ایک تو یہ فری آف کاسٹ ہیں اور اوپر سے دنیا کا ایک بڑا حصہ انہیں استعمال کر کے مستفید بھی ہو رہا ہے۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ انہیں استعمال کرتے وقت کوئی کسی قسم کی ایڈز بھی آپ کو ڈسٹرب نہیں کریں گی۔ اگر آپ بھی اپنی لائف کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ایک دفعہ ضرور ان کو اپنی ذندگی کا حصہ بنائیں۔

ایک بات یاد رکھیے یہ آرٹیکل آپ سب کی بھلائی کے لیے پوسٹ کیا جا رہا ہے نہ کے ان ایپس کی ایڈورٹائزمنٹس کے لیے۔اور یہ تمام ایپلیکیشنز ون میلین سے ذیادہ دفعہ ڈونلوڈ ہو چکی ہیں۔ اپلیکیشنز کی فہرست درج ذیل ہے۔

ان شارٹس
گوگل پوڈ کاسٹ
برینلی دی ہوم ورک ایپ
برین اٹ آن
کینوا
میڈیٹو
امپکٹ
کیک
سیٹل اپ
گو گل ٹاسکس

جہاں پرآج سٹوڈنٹس اپنا قیمتی وقت وڈیو گیمز خاص کر کے پب جی اور بے شمار دوسری ایسی ایکٹویٹیز جیسا کہ فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپس میں بلا مقصد ضائع کر رہے ہیں ۔ تیزی اور خاموشی سے بڑہتے ہوئے وقت کو صحیح معنوں میں صرف کرنے کے لیے ایجوکیشنل اور اینٹرٹینمنٹ کے لیے یہ دس ایسی بہترین ایپلیکیشنز ہیں جو آپ کے لیے سٹوڈنٹ لائف میں بھرپور انقلاب لا سکتی ہیں۔ آپ کے سیکھنے کے عمل کو بہتر سے بہتر بنا نے کے لیے انشورٹس ایک ایسی نیوز ایپ ہے جو متعدد قومی اور بین الاقوامی ذرائع سے تازہ ترین اور بہترین خبروں کا انتخاب کرتی ہے اور ان کا خلاصہ پیش کرتی ہے ۔ اسی طرح کینوا ایک ذبردست ایپلیکیشن ہے جس کو آپ ڈیزائننگ کے ٹاسکس کو پرفارم کرنے کے لیے بروئےکار لا سکتے ہیں۔ گوگل ٹاسک کو روزمرہ کے کاموں میں تفصیلی یادہانی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ سیٹل اپ آپ کے اخراجات کو مینج کرنے میں آپ کا اسسٹنٹ کے طور پر کام کرے گی۔ برینلی دی ہوم ورک ایپ آپ کی تعلیمی سرگرمیاں جیسا کہ اسائنمنٹس اور ریسرچ کے کاموں میں آپ کا دایاں ہاتھ بنے گی۔

آپ کام کر کے اگر تھوڑے بور ہو رہے ہیں تو برین اٹ اپ ایک بہترین ذہنی سرگرمی بجا لائے گی۔ اسی طرح ورزش کے معاملات میں امپیکٹ سے بڑھ کر آپ کا ساتھ کون دے سکتا ہے۔ مختلف زبانوں کی پرونون سی ایشن کو امپروو کرنے کے لیے خاص کر کے انگلش زبان میں روز مرہ کے استعمال میں آنے والی باتیں سیکھنے میں آپ کی بہترین اسسٹنٹ ۔ اگر بات کریں میڈیٹو کی تو جب جب آپ ورزش کا ذکر کریں خاص کر کے یوگا جیسی بہترین ذہنی ورزش آپ کے لیے سو سے ذیادہ بہترین آوازوں کا مجموعہ میڈیٹو بجا لائے گا۔ امید ہے آپ ان دنیا کی بہترین اپلیکیشنز کے بارے میں جاننے اور ان کو اپنے استعمال میں لانے کے بارے میں ضرور سوچیں گے اور مستفید ہوں گے۔