انڈیا کے بارے میں ایسے حقائق جو آج تک آپ نہیں جانتے ۔

In شوبز
January 02, 2021

انڈیا کے بارے میں حقائق جو آج تک آپ نہیں جانتے :اسلام وعلیکم دوستو!

دوستو1.4 بلین آبادی کے لحاظ سے انڈیا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اتنی زیادہ آبادی والے ملک کے بارے میں کے بارے میں کافی حقائق ایسے ہیں جو آپ نہیں جانتے۔ آج اس پوسٹ میں آپ کو انڈیا کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوگی۔نمبر1: دوستو آپ نے پوسٹ آفس تو دیکھے ہونگے لیکن ایک تیرتا ہوا پوسٹ آفس نہیں دیکھا ہوگا جی ہاں بالکل تیرتا ہوا پوسٹ آفس جوکہ 2011ء میں ڈل جھیل سرینگر انڈیا میں پانی کی سطح پر بنایا گیا تھا اور آج بھی موجود ہے۔

نمبر2: آپ نے چیزوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے کافی قسم کے لوڈرز کا استعمال کیا ہوگا ٹھیک اسی طرح انڈیا کے پہلے راکٹ کو ایک سائیکل کی مدد سے تھمبا لانچنگ اسٹیشن کیرالا تک منتقل کیا گیا سائیکل کا استعمال اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ راکٹ کافی چھوٹا اور ہلکا تھا۔نمبر3: عموماً کسی ملک کا قومی ترانہ اس ملک کا شاعر ہی لکھتا ہے لیکن انڈیا کے رابندرناتھ ٹیگور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے نہ صرف انڈیا بلکہ بنگلہ دیش کا قومی ترانہ بھی لکھا۔نمبر4: دوستوں اگر آپ کہیں گھومنے جاتے ہیں تو اپنے گھر کے تمام دروازے بند کر کے جاتے ہیں لیکن انڈیا میں شنی شگناپور گاؤں موجود ہے جہاں کے لوگ گھروں کے دروازے ہی نہیں لگاتے ، ان کا ماننا ہے کہ دروازے ہماری حفاظت نہیں کرتے ہماری حفاظت لورڈ شنی کرتے ہیں جسے وہ اپنا خدا تسلیم کرتے ہیں۔نمبر5: عموماً لوگوں کو انکی صلاحیت اور مزاج کے مطابق لقب وغیرہ دیئے جاتے ہیں لیکن میڈم شکنتلہ دیوی جنہیں ہیومن کیلکولیٹر کہا جاتا ہے کیونکہ میڈم شکنتلہ دیوی حساب کی ایکسپرٹ ہیں۔

نمبر6: دوستوں مرد جوکہ گھر کا اہم حصہ ہوتے ہیں لیکن کچھ مرد ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی زمہ داریاں پوری نہیں کرتے اور غلط کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں ایسے مردوں کو ٹھیک کرنے کے لیے انڈیا میں 2006ء میں ایک خواتین کا گروہ تشکیل دیا گیا جسے گلابی گینگ کا نام دیا گیا۔ یہ گروہ ایسے مردوں کو بانس کی لکڑیوں سے مار مار کر سیدھا کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ گلابی گینگ آج تک قائم ہے۔

تحریر: محمد عامر عباسی
ایسی مزید انٹرسٹنگ اور ایجوکیشنل پوسٹ کے لئے مجھے فالو کریں اور ساتھ ہی میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔
یوٹیوب چینل ( عامر ٹی وی Amir Tv )
یوٹیوب لنک : https://youtu.be/Zj5LYscjuPM

/ Published posts: 1

I'm Muhammad Amir Abbasi belongs to Karachi Pakistan.