Skip to content

بچوں کی تعلیمی ناکامی کی بڑی وجہ…

بچے اور ان کے مسائل
ہر بچے کا جنم ایک مخصوص ماحول میں ہوتا ہے اس ماحول کے کچھ مثبت پہلو  بھی ہیں اور کچھ منفی اثرات بھی۔  بچہ اس ماحول کے اثرات میں نشو ونما پاتے ہوئے کئی ایک مشکلات سے دوچار ہوتا ہے۔  اگر والدین بزرگ اور اساتذہ بچے کی ان مشکلات کو سمجھتے ہوئے ان کی رہنمائی کریں تو بچے کی یہ مشکلات وقتی اور بے معنی ہو سکتی ہیں۔

بچوں کے مسائل کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں ان مسائل کا تعلق بچوں کی بنیادی ضروریات سے ہو سکتا ہے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں بچوں کی بنیادی ضروریات میں بچوں کی جسمانی ضروریات غذائی ضروریات  شامل ہیں.بچوں کے مسائل کی دوسری اہم وجہ والدین اساتذہ اور بزرگوں کی اونچی توقعات بھی ہو سکتی ہیں والدین اپ نے بچوں کو بہت اعلی مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بعض بچے ان کی اس خواہش کی تکمیل نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے مال دین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس مایوسی کے ردعمل میں وہ بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ کر کے برا بھلا کہتے ہیں اور اس ڈانٹ ڈپٹ کے نتیجے میں بچوں کی شخصیت دب کے رہ جاتی ہے اور وہ ناکامی کے ڈرسے کوئی نیا کام کرنے سے کترانے لگتے ہیں.

یہ تمام تر مسائل بچے کے تعلیمی نظام کو متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچے میں ذہنی استعداد اور نفسیاتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں.بچوں کے مسائل حل کرنے میں  میں ایک استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اگر استاد چاہے تو وہ بچے کو اچھے طریقے سے تربیت دے کے ایک اچھا انسان بنا سکتا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *