قرآن ذریعہ شناخت رمضان۔

In اسلام
January 03, 2021

خداوند تبارک وتعالیٰ نے قرآن مجید کو ماہ مبارک رمضان میں قلب نورانی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بشریت کی ہدایت کے لئے نازل کیاہے۔قرآن میں پوری بشریت کی دنیوی و اخروی فلاح و نجات کیلئے رہنمائی موجود ہے لہذا اس الہی پیغام کی اہمیت کے پیش نظریہ کتاب؛؛ آداب فہم قرآن؛؛کے عنوان سے محترم قارئین کی خدمت میں پیش کی گئی ہے۔

خداوند تبارک وتعالی نے قرآن مجید میں ایک ہی مہینے کا نام لیا ہے اور وہ ماہ مبارک رمضان المبارک ہے۔ماہ رمضان کا تعارف خداوند تبارک وتعالی نے قرآن مجید کے ذریعے سے کروایا ہے نہ کہ صیام کے ذریعے سے،صیام آداب ماہ مبارک رمضان المبارک میں سے ہے۔سورہ مبارکہ بقرہ کی آیہ نمبر 185میں خداوند تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے کہ ترجمہ۔۔ماہ رمضان وہ مہینہ ہے کہ جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا ہے،جو لوگوں کیلئے ہدایت ہے اور اس میں ہدایت اور حق وباطل کے امتیاز کی واضح نشانیاں موجود ہیں

اس آیئہ مبارکہ میں خداوند متعال نے پہلے ماہ رمضان کی طرف متوجہ کیا ہے اور ماہ رمضان کا تعارف قرآن کے ذریعے سے کروایا ہے یعنی قرآن ذریعہ شناخت رمضان ہے،قرآن باعثِ عظمت رمضان ہے،رمضان کی فضیلت کے اعتراف میں اسے سید الشھورکہا گیا ہے اور اسے معصومین علیہم السلام کی زبان مبارک سے شھر اللہ تعبیر کیا گیا ہے۔ یہ خدا کا مہینہ ہے اور سید الشھور یعنی تمام مہینوں کا سردار ہے،اسے ربیع قلوب مو منین بھی قرار دیاگیاہے،یہ بہار اور فصل بہار ہے ۔ماہ مبارک رمضان کی یہ ساری عظمت اور فضیلت قرآن کی وجہ سے ہے چونکہ اس میں قرآن مجید نازل ہوا ہے

/ Published posts: 22

کی محمد سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح وقلم تیرے ہیں

Facebook