ڈیجیٹل دُنیا کے ریسرچ لیڈرز

In دیس پردیس کی خبریں
December 31, 2020

کمپیوٹر کی ایجاد نے دُنیا کیا ہر انسان کی زندگی میں انقلاب بر پا کر دیا تھااور انٹرنیٹ کے آنے سے یہ دُنیا گلوبل ورلڈ کہلائی ۔ ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ اس میدان میں جدت اور تیزی آتی گی اور آنے والے دنوں میں دُنیا شاہد ڈیجیٹل ورلڈ کہلائے گی۔

آج ہم اپنے قارئین کو دُ نیا کے دو ایسے ممالک کے متعلق بتانے جارہے ہیں جنہوں نے جنگِ عظیم دوم کے بعد مسلسل پانچ عشروں تک 5 کی اوسط سے ترقی کرتے ہوئے خود کو ترقی یافتہ دُنیا میں شامل کرلیا۔اِن دونوں ممالک نے اپنے اپنے مُلکوں میں سب سے زیادہ “ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ” پر دُنیا کے تمام ملکوں سے زیادہ خرچ کیا۔اسی وجہ سے اِن دونوں مُلکوں کو ریسرچ لیڈرز بھی کہتے ہیں۔ ان کے نام ہیں۔

1۔تائیوان 2۔ جنوبی کوریا
تائیوان؛ ۔ ایک چھوٹے سے جزیرے پر مشتمل ہے۔جسکی کل آبادی 24 ملین ہے۔اس مُلک میں کھلونے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری تھی، 1970؁ء میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی جگہ الیکٹرونکس انڈسٹری نے لے لی۔ 1980؁ء میں تائیوان کی حکومت نے سائنس پارک بنائے جس میں اعلیٰ اور عالمی معیار کی ٹیکنالوجی یونیورسٹی بھی شامل تھی۔تائیوان کی حکومت نے ٹیکنالوجی سے وابستہ بیرونِ مُلک مقیم تائیوانی باشندوں کو کافی مراعات دے کر تائیوان واپس بُلوایا ۔ اِس حوالے سے امریکن یونیورسٹی ایم آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے موریس چانگ کا نام قابلِ ذکر ہے ، جنہوں نے تائیوان میں پہلی فاونڈری ” تائیوان سیمی کنڈکٹر مینو فیکچرنگ کمپنی” کی بنیاد رکھی۔

یہ فاونڈری تائیوان کے لیے ایک جادو اور کرشمہ ثابت ہوئی۔ بیرونِ مُلک سے آئے قابل ہنر مندوں اور مقامی گریجویٹس کے امتزاج سے یہ انڈسٹری 430 بلین ڈالر کی پراڈکٹ دُنیا کو برآمد کررہی ہے۔تائیوان کے کی فاونڈری (ٹی ایس ایم سی) نے جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے کہ یہ کمپنی اب دُنیا کو دو تہائی الیکٹرونکس چپس فراہم کررہی ہے۔سب سے بڑھ کر یہ کہ آئی فون کمپنی بھی سام سنگ کو الوداع کہہ کر تائیوانی کمپنی سے منسلک ہونے جارہی ہے۔

201؁ء تک فاکس کان ٹیکنالوجی دُنیا بھر کی الیکٹرونکس مصنوعات کا 40 فیصد اسمبل کررہی تھی۔ جس میں سمارٹ فونز ، ای پیپرڈسپلے ، کمپیوٹرکی باریک ، تیز اور طاقت ور چپس شامل ہیں۔ پرسنل کمپیوٹر سے لے کر سوفٹ وئیر ز اور موبائل انٹرنیٹ تک تائیوانی فیکٹریوں نے تیز رفتاری سے اپنے آلات کو بہتر بنانے میں شبانہ روز محنت کی ہے تاکہ عالمی سپلائرز میں اپنا منفرد مقام حاصل کر سکیں۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram