نیا سال نئے جذبے،نئی امیدیں

In ادب
January 01, 2021

2020سال گزر گیا اور نئے سال 2021 کی امد آمد ھے_ جو بھی سال گزرتا ھے اپنے ساتھ سارے سال کی یادوں کو لے کر جاتا ھے، نئے سال کے آغاز پر لوگ ناراضگی بھول کر ایک، دوسرے کے گلے ملتے ھیں اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے ھیں _ ہر گزرتے سال کا زندگیوں پر نقش باقی رہتا ھے_ کسی سے کوئی جدا ھو جاتا ھے ،کسی کو کوئی ملتا ھے، کسی کو خوشی ملتی ھے

میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ سال کا آخری دن عام دنوں کی طرح گزرتے ہیں کچھ لوگ سال کے آخری دن کو خاص طور پر اہتمام کر کے گزارتے ھیں، بعض لوگ گزرے ھوئے سال کے بارے میں سوچتے ہیں کہ کیا کھویا ، کیا پایا _ کچھ لوگ سال کے آخری دن انے والے سال کے لیے اپنے مقاصد سامنے رکھتے ہیں کہ انہوں نے کیا کیا کرنا ھے_ والدین ،اساتذہ اور تمام بزرگ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ھیں _ معاشرے میں گزرے ھوے سالوں م کچھ مثبت تبدیلیاں بھی آئی ھیں _جیسے 2019،2020 میں کرونا کے باعث معیشیت کو بہت نقصان پہنچا ہے، لوگوں کا روزگار ختم ھو گیا ھے _صنعتیں بند ھو گئ ھیں _نئے سال ہمیں اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا ھو گا، اسلے سوچ سمجھ کر مقاصد رکھیں تاکہ ان مقاصد کو پورا بھی کر سکیں ، ہمیں محنت کرنی چاہیے،

زندگی بہت بہت قیمتی ھیں ،انہیں ضائع نہیں کرنا چاہیے انسان اگر اچھی تعلیم حاصل کرے تو کامیابی اس کے قدم چومتی ھے، اخر میں دعا ھے کہ اللہ تعالی کہ اللہ تعالی نئے سال سب کی دعائیں پوری کرے، نیا سال سب کے لئے بہت سی خوشیاں لے کرآئے_