مسجد صخرہ
مسجد صخرة (عربی: مسجد الصخرة) ایک چھوٹی مسجد تھی جو عرفات کے دائیں ڈھلوان پر موجود تھی۔ یہ وہ مقام تھا جہاں قرآن مجید کی آیت اسلام کی تکمیل سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔
یہودیوں میں سے ایک شخص عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: اے امیر المومنین آپ کی کتاب میں ایک آیت ہے جو اگر ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو تہوار کے طور پر مناتے۔ ‘ عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کون سی آیت؟ جس پر یہودی نے جواب دیا کہ آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے، تم پر اپنی نعمت پوری کر دی ہے اور تمہارے لیے اسلام کو بطور دین پسند کیا ہے۔ [5:3]۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم اس دن اور مقام کو جانتے ہیں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن عرفات پر کھڑے تھے۔
مسجد صخرہ اس جگہ کی نشاندہی کرتی ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز پڑھنے کے بعد قبلہ کی طرف منہ کرتے اور غروب آفتاب تک دعا میں مشغول رہتے۔ اسی مقام پر قرآن کی مذکورہ بالا آیت نازل ہوئی۔ یاد رہے کہ ایک حدیث میں آیا ہے کہ اس کے بعد حلال و حرام کے متعلق کوئی اور آیات نازل نہیں ہوئیں۔
یہ مسجد اب موجود نہیں ہے۔